لوک سبھا انتخابات کو لے کر ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کا طوفانی دورہ جاری ہے۔ وہ اتوار کو مغربی بنگال اور بہار میں عوامی جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ کل رات وہ جھارکھنڈ سے کولکتہ پہنچے اور مغربی بنگال میں چار انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں، لیکن انتخابی ریلی سے پہلے پی ایم مودی اچانک بیرک پور میں روڈ شو پر منعقد کیا اور اان کو دیکھنے کے لیے بہت بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس دوران لوگ مودی-مودی کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ایم مودی نے اس روڈ شو کے لیے پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ یہ اچانک روڈ شو کیا گیا اور جیسے ہی لوگوں کو یہ اطلاع ملی کہ پی ایم مودی آرہے ہیں، کچھ سڑک کے کنارے نظر آئے اور کچھ اپنے گھروں کی چھتوں سے پی ایم مودی کا استقبال کرتے نظر آئے۔ اس دوران پی ایم بھی ہاتھ ہلا کر سب کی مبارکباد قبول کر رہے تھے۔
پی ایم نے ٹی ایم سی پر حملہ کیا
اتوار کو شمالی 24 پرگنہ (مغربی بنگال) کے بیرک پور میں ٹی ایم سی پر حملہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “کچھ سال پہلے ٹی ایم سی حکومت پر سی اے جی کی رپورٹ آئی تھی اور رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹی ایم سی نے 2,30,000 کروڑ روپے کا غبن کیا ہے۔ حساب نہیں دیا ہے ۔ سی اے جی کہہ رہی ہے کہ یہ رقم کیسے اور کہاں خرچ ہوئی؟ اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔ ٹی ایم سی کتنی کرپٹ ہے اس کی ایک مثال ‘ٹیچر بھر تی گھوٹالہ’ ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس کے پیچھے سرکاری مشینری کا ہاتھ ہے
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹیچرکی بھرتی کے لیے ریٹ کارڈ بنائے تھے، بازاروں میں ریٹ کارڈ فروخت کیے گئے اورعہدوں کے لیے بولی لگائی گئی، اس کے لیے اسکام شیٹ چلائی گئیں اور فرضی انٹرویو کیے گئے۔ یہاں تک کہ عدالت کو بھی کہنا پڑا کہ اس گھوٹالے کے پیچھے حکومتی مشینری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ایم مودی کو سننے کے لیے بیرک پور میں لاکھوں لوگ جمع ہوئےہیں۔ اس موقع پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد پنڈال کے اندر موجود ہے اور اتنی ہی بڑی تعداد میں لوگ پنڈال کے باہر کھڑے ہو کر وزیر اعظم کی تقریر سن رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…