سیاست

Amit Shah Rajasthan Visit: امت شاہ نے پنڈت نہرو کے اس کام کو تاریخی غلطی بتاکر لوگوں سے مانگے ووٹ،سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا بھی کیا ذکر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور دفعہ 370 کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 نافذ کرکے غلطی کی تھی۔وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے جودھ پور میں کہا، ’’پی ایم مودی نے وہ تمام وعدے پورے کیے ہیں جو بی جے پی نے اپنے قیام کے وقت کیے تھے۔ وہیں سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے جموں و کشمیر میں 370 نافذ کرکے سب سے بڑی غلطی کی تھی۔ اس غلطی کو مرکز کی مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو درست کیا اور جموں و کشمیر میں ترنگا لہرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس میں انتخابات لیڈروں کے زور پر نہیں بلکہ بوتھ ورکرس کے زور پر جیتے جاتے ہیں۔ دنیا میں ملک کا پرچم بلند کرنے کا کام نریندر مودی نے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے ملک کی عوام پی ایم مودی کو تیسری بار وزیر اعظم منتخب کرنے کے لیے تیار ہے۔کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دس سال پہلے ملک میں یو پی اے کی حکومت تھی اور ملک کا مستقبل سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے تاریک کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں ملک اور راجستھان کے لوگوں نے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کا کام کیا اور 10 سالوں میں پی ایم مودی نے ملک کے ہر شعبے میں تبدیلی لانے کا کام کیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ 2014 میں راجستھان کے لوگوں نے 55 فیصد ووٹوں کے ساتھ پی ایم مودی کو 25 سیٹیں دی تھیں۔ 2019 میں ووٹ بڑھ کر 61 فیصد ہو گئے اور پھر بی جے پی کو تمام 25 سیٹیں مل گئیں۔ اب نریندر مودی دوبارہ آئے ہیں، اس بار انہیں 25 میں سے 25 سیٹیں 70 فیصد ووٹوں سے جیت کر ہیٹ ٹرک کرنی ہے۔اور اس کیلئے راجستھان کی عوام پوری طرح سے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

4 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

5 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

5 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

5 hours ago