سیاست

Amit Shah and Tejashwi Yadav are in Begusarai: امت شاہ اور تیجسوی ایک ہی دن بیگوسرائے میں، کیا اسی ایک سیٹ پر اٹکی ہے دونوں اتحادوں کی سانس؟

بہار اسمبلی انتخابات میں ابھی اگرچہ چند مہینے باقی ہیں، لیکن سیاسی درجہ حرارت ابھی سے بڑھنے لگا ہے۔ آئندہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنما وقفے وقفے سے بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔ تمام پارٹیاں ابھی سے ہی عوام تک اپنی بات پہنچانے اور ووٹوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس بار کے انتخابات میں بہار کی کئی نشستوں پر مقابلہ نہایت دلچسپ ہونے والا ہے، جن میں سے ایک ہے بیگوسرائے۔

اگر بیگوسرائے کی بات کریں تو یہاں کی ساتوں اسمبلی سیٹیں ہاٹ سیٹ بنی ہوئی ہیں۔ ان ساتوں سیٹوں پر فتح حاصل کرنے کے لیے لیڈران پورے زور و شور سے سرگرم ہو چکے ہیں۔ اس کا نتیجہ ہے کہ جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پٹنہ اور مونگیر ڈویژن کے تمام اضلاع کے بی جے پی کارکنان کی کانفرنس کے لیے بیگوسرائے آ رہے ہیں۔ ان سے پہلے پی ایم نریندر مودی بھی حال ہی میں بہار کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے ریاست کے لیے کئی اہم اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو بدھ کو ہی دو روزہ دورے پر بیگوسرائے پہنچ چکے ہیں۔ “پورب کا لینن گراڈ” کہلانے والے بیگوسرائے میں امت شاہ کا دورہ کئی لحاظ سے اہم مانا جا رہا ہے۔ امت شاہ جمعرات کو دوپہر 2 بجے IOCL کے میدان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے، وہیں تیجسوی یادو بھی جمعرات کو ہی ہانس پور گاؤں کا دورہ کریں گے۔

سیاست کے چالاک کھلاڑی مانے جانے والے امت شاہ کی موجودگی اس وقت اہم ہو جاتی ہے ،جب دونوں اتحادوں میں ایک سیٹ کو لے کر رسہ کشی شدت اختیار کر لے۔ اس کانفرنس میں امت شاہ کارکنوں کو انتخابی جیت کا “منتر” دینے والے ہیں۔ دوسری طرف، تیجسوی یادو  متھیانی اسمبلی کے ہانس پور علاقے میں جے ڈی یو کے سابق ایم ایل اے نریندر کمار سنگھ عرف بوگو سنگھ کو آر جے ڈی میں شامل کرنے والے ہیں۔ بوگو سنگھ کی شمولیت تیجسوی کی جانب سے جے ڈی یو کو ایک بڑا سیاسی جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔

اگر ایسا ہوا تو یہ این ڈی اے میں موجود یکجہتی کی بھی ایک بڑی آزمائش ہو گی۔ کیونکہ یہاں سے جے ڈی یو کے راج کمار سنگھ ایم ایل اے ہیں، جنہیں وزیراعلیٰ نتیش کمار کا قریبی مانا جاتا ہے۔ ایسے میں اگر چراغ پاسوان بھی اس سیٹ پر دعویٰ کرتے ہیں، تو پھر مہاگٹھ بندھن کی طرح این ڈی اے میں بھی شدید کھچاؤ ہونا طے ہے۔

ممکن ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس دورے کے دوران اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں اور گہرائی سے غور و فکر کریں۔ ایک طرف تیجسوی یادو اور دوسری طرف امیت شاہ کا ایک ہی دن بیگوسرائے میں موجود ہونا کئی سیاسی پہلوؤں سے نہایت اہم ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان دونوں لیڈران کے اس دورے کا بیگوسرائے کی سیاسی مساوات پر کیا اثر پڑتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago