اتر پردیش کے وارنسی واقع گیان واپی مسجد کمپلیکس میں ویا س جی کے تہہ خانے میں پوجا ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے ۔ جسٹس روہت رنجن اگروال سنگل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ عدالت نے پوجا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مسلم فریق یعنی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جج وارانسی کے پوجا شروع کرنے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے وارانسی کے ڈسٹرکٹ جج کے 31 جنوری کو پوجا شروع کرنے کے حکم کو برقرار رکھا۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کی وجہ سے ویاس تہہ خانے میں پوجا جاری رہے گی۔ عدالت نے پوجا پر پابندی نہیں لگائی۔ مسلم فریق کو بڑا جھٹکا لگا کیونکہ درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔
عدالت نے فریقین کے درمیان طویل بحث کے بعد 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سی ایس ویدیا ناتھن اور وشنو شنکر جین نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔
کس نے کیا کہا؟
جب مسلم فریق کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ سید فرمان احمد نقوی اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ایڈوکیٹ پونیت گپتا نے اپنا موقف پیش کیا۔ کاشی وشوناتھ ٹرسٹ کی طرف سے وکیل ونیت سنکلپ نے دلائل پیش کئے۔ مسلم فریق انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ویاس جی تہہ خانےمیں پوجا کرنے کی اجازت دئے جانے کے ڈسٹرکٹ جج وارانسی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جج کے 17 جنوری اور 31 جنوری 2024 کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ ضلع جج نے 31 جنوری کو تہہ خانے میں پوجا شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جج کے حکم پر تہہ خانے کو رات گئے کھولا گیا اور پوجا شروع کر دی گئی۔ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جج کے حکم پر روک نہیں لگائی تھی۔جس کی وجہ سے ضلع عدالت کے حکم کے تحت ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…