سیاست

Jammu Kashmir Election 2024: افضل گرو کے بھائی اعجاز گرو سوپور سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان ،جانئےکس پارٹی سے ملاٹکٹ ؟

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل دہشت گرد افضل گرو کے نام پر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ عمر عبداللہ کے متنازعہ بیان کے درمیان 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کے بھائی نے اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ افضل گرو کے بھائی کا نام اعجازگرو ہے اور انہوں نے جموں و کشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے سوپور سے کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اعجاز گرو نے کہا کہ وہ الیکشن کیوں نہ لڑیں… اعجاز نے کہا کہ وہ اپنے بھائی افضل گرو کے نام پر ووٹ نہیں مانگیں گے۔

سوپور کی سیٹ کو کسی زمانے میں علیحدگی پسند رہنما اور جماعت کے نظریاتی رہنما سید علی شاہ گیلانی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افضل گرو کے بھائی اعجاز گرو کو کسی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا ہے، لیکن انہوں نے الیکشن لڑنے کا ذہن بنا لیا ہے اور وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

 ہندوستان ٹائمز کی اس رپورٹ کے مطابق اعجازگرو نے کہا، ‘میں سوپور سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑوں گا۔ جب سب الیکشن لڑ رہے ہیں تو میں کیوں نہ لڑوں؟ میرا نظریہ میرے بھائی سے مختلف ہے۔ میں ان نوجوانوں کے لیے لڑوں گا جنہیں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، ان میں میرا بیٹا شعیب بھی شامل ہے جسے نو ماہ قبل جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پشو پالن کے محکمہ میں کام کرنے والے اعجازگرو نے 2014 میں وی آر ایس لیا تھا۔

اعجاز گرو کا مزید کہنا تھا کہ جب انجینئر رشید کا بیٹا ابرار رشید اپنے والد کے لیے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں تو وہ اپنے بیٹے کے لیے انتخابی مہم کیوں نہیں چلا سکتے جو پونے میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ ثابت کریں گے کہ ان کے بیٹے نے کچھ نہیں کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اعجازگُرو کے بھائی افضل گرو کو 2001 میں پارلیمنٹ پر حملے کا قصوروار پائے جانے کے بعد 9 فروری 2013 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago