سیاست

Maharashtra Politics: راج ٹھاکرے کے بعد اب شرد پوار نے سی ایم ایکناتھ شندے سے کی ملاقات ،جانئے کیا ہے پورا معاملہ ؟

این سی پی-ایس پی سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کے روز سی ایم ایکناتھ شندے سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلے پر ملاقات کی۔ یہ میٹنگ مراٹھا ریزرویشن اور دیگر مسائل کو لے کر ہوئی۔ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اس بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن گزشتہ دو ہفتوں میں وزیر اعلیٰ شندے اور شرد پوار کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے پہلے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے سی ایم شندے سے ملاقات کی تھی۔

سی ایم شندے اور راج ٹھاکرے کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں ممبئی میں بی ڈی ڈی چال کی دوبارہ ترقی، پولیس کالونیوں کی دوبارہ ترقی، مکانات کی دستیابی جیسے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران ایم این ایس کے کئی بڑے لیڈر بھی سی ایم کی رہائش گاہ میں موجود تھے۔

جولائی میں شرد پوار اور شندے کی ملاقات بھی ہوئی تھی

دوسری طرف اس سے قبل 22 جولائی کو شرد پوار اور سی ایم شندے کے درمیان مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران سی ایم شندے نے شرد پوار کو بتایا تھا کہ حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کو لے کر کیا کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ریزرویشن کے مسئلہ پر بات چیت کے لئے تمام جماعتوں کو بلایا جائے گا۔

ادھو ٹھاکرے نے یہ بات مراٹھا ریزرویشن پر کہی تھی

حال ہی میں مراٹھا ریزرویشن کے مظاہرین نے شیوسینا-یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ادھو نے انہیں اس سلسلے میں پی ایم مودی سے ملنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ پی ایم مودی خود کہتے ہیں کہ میں پسماندہ طبقے سے آیا ہوں۔ وہ بچپن میں غریب تھے، وہ غریبی کی جدوجہد کو جانتے ہیں ، اس لیے ریزرویشن کے معاملے میں مودی جو بھی فیصلہ دیتے ہیں، ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ مہاوتی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے۔

بھارت ایکسپرس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

25 seconds ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago