راہل گاندھی 52 سال ہوگئے ہیں، میرے پاس گھر نہیں ہے، کانگریس کے رائے پور اجلاس میں راہل گاندھی نے بتائی کہانی
Rahul Gandhi: جنرل کنونشن پروگرام میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ”میں 1977 میں 6 سال کا تھا۔ مجھے الیکشن کا علم نہیں تھا۔ میں نے پوچھا ماں کیا ہوا؟ ماں نے کہا کہ ہم گھر چھوڑرہے ہیں،تب تک میں سمجھتا تھا کہ یہ ہمارا گھر ہے۔ میں اس بات پر حیران تھا، 52 سال ہو گئے ہیں، میرے پاس گھر نہیں ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں ایک صنعت کار پر حملہ بولا۔ میں نے صرف ایک سوال پوچھا، مودی جی، آپ کا اڈانی جی سے کیا رشتہ ہے؟ پوری بی جے پی حکومت اڈانی جی کی حمایت کرنے لگی۔ کہتے ہیں کہ اڈانی جی پر حملہ کرنے والا غدار ہے۔ اڈانی جی اور مودی جی ایک ہیں۔
وزیر خارجہ جئے شنکر کے بیان پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا، “ایک وزیر نے انٹرویو میں کہا کہ چین کی معیشت ہندوستان سے بڑی ہے، تو ہم ان سے کیسے لڑ سکتے ہیں؟ جب انگریزوں نے ہم پر حکومت کی تو کیا ان کی معیشت ہم سے چھوٹی تھی؟ یعنی ان لوگوں سے نہ لڑو جو تم سے زیادہ طاقتور ہیں۔ اسے کہتے ہیں بزدلی۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ساورکر کا نظریہ ہے کہ اگر جوآپ کے سامنے آپ سے زیادہ طاقت وریا مضبوط ہے اس کے سامنے جھک جائیں ، ہندوستانی وزیر چین کو کہہ رہے ہیں کہ آپ کی معیشت ہم سے بڑی ہے، اس لیے ہم آپ کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے۔ کیا اسے حب الوطنی کہتے ہیں؟ یہ کیسی حب الوطنی ہے؟
قرارداد صرف کاغذ پر نہیں بلکہ زمینی سطح پر بھی ہونی چاہئے: پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ پارٹی نئی قراردادیں لے کر آئی ہے، لیکن انہیں زمینی طور پر لاگو کرنا بھی ضروری ہے۔ پرینکا گاندھی نے رائے پور میں کانگریس کے جاری 85ویں مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔
رائے پور میں پارٹی کے 85ویں مکمل اجلاس میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ انتخابات کے دوران ایسے مسائل اٹھائے جاتے ہیں جن کا عوام سے کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ روزگار، مہنگائی وغیرہ کے مسائل پر الیکشن لڑنا چاہئے ۔ ترقی کیسے ہوگی، یہ ہماری سیاست ہونی چاہیے۔
-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…
اتر پردیش میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.76 لاکھ سے زائد روف…
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اعلان کا سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کیا…
راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…
ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…