سیاست

Acharya Pramod Krishnam Targets Congress Leader Rahul Gandhi: آچاریہ پرمود کرشنن نے راہل گاندھی اور انڈیااتحاد پرلگایا نشانہ، ان کی کسی بات کا بھروسہ یا تنقیدوقت کی بربادی

بھارت کی سیاست میں آئے دن نئے بیانات اور تنازعات جنم لیتے ہیں، لیکن بعض بیانات ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف سیاسی اثر ڈالتے ہیں بلکہ عوام کے ذہنوں میں گہرے سوالات بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سابق کانگریسی رہنما اور روحانی شخصیت آچاریہ پرمود کرشنن کا ایک بیان سرخیوں میں رہا، جس میں انہوں نے کانگریس کے اہم چہرے راہل گاندھی اور ان کی قیادت پر سخت تنقید کی۔

آچاریہ پرمود کرشنن نے کہاکہ انڈیا اتحاد نام کو ئی چیزبھارت میں نہیں ہے ،یہ سب ایک دوسرے کو گالی دیتے ہیں، لیکن  مودی کو گالے دینے کے لئے ایک  ساتھ ہوجاتے ہیں۔یہ بات کافی پرانی ہوچکی ہے،انڈیا اتحاد سننے کو دیکھنے کو اور پڑھنےکو ملتا ہے، لیکن زمینی طور پر نہیں ہے،اس لئے ان کی کسی بات کا بھروسہ نہیں کرنایا کسی بات پر تنقیدکرنا وقت کی بربادی ہے۔

آچاریہ پرمود کرشنن نے کہا:”راہل گاندھی میں بھارت اور بھارتی ثقافت کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔”

بیان میں وہ انڈیا (I.N.D.I.A) اتحاد اور راہل گاندھی کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ:”سچائی یہ ہے کہ ان کی سوچ اور عمل، دونوں بھارت کے مزاج سے میل نہیں کھاتے۔”

آچاریہ پرمود کرشنن نے اس ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی میں بھارت اور اس کی ثقافت کی کوئی جانکاری نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے مزید طنزاً کہا کہ گاندھی نے دوسروں کو خوف نہ کرنے کا مشورہ دیا، لیکن خود خوف کی وجہ سے سیاست سے پیچھے ہٹ گئے۔

بی جے پی نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ راہل گاندھی اور ان کی پارٹی کے نظریات ملک کی روایتی اقدار اور ثقافتی تشخص سے دور ہیں، اور آچاریہ پرمود کرشنن جیسے سابق ساتھی اب اس سچ کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

3 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

3 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

4 hours ago