سیاست

Anil Vij criticized the Aam Aadmi Party : اے اے پی  کا مطلب ہے ‘ضمانت ضبط پارٹی’، انل وج نے کہا – عوام نے اے اے پی کے لالچ والے فارمولے کو کردیا مسترد

ریاست کے سابق وزیر داخلہ انل وج نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ہریانہ کی تمام سیٹوں پر اکیلے اسمبلی انتخابات لڑنے اور سنیتا کیجریوال کی طرف سے جاری کردہ کیجریوال کی  5  گارنٹی   پر تنقید کی۔ ہریانہ کے سابق وزیر داخلہ انل وج نے عام آدمی پارٹی کو ‘ضمانت ضبط پارٹی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان کے لالچ والے فارمولے کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ ہر ریاست میں جا کر عوام کو اسی طرح کا لالچ دیتے ہیں لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

“اے اے پی  پورے ملک میں  ضمانت ضبط ہوگی”

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں دہلی میں کلین سویپ کیا، لیکن پنجاب میں بھی اسے کامیابی نہیں ملی۔ عام آدمی پارٹی نے ملک بھر میں جہاں بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے، ان کی ضمانت ضبط ہوئی۔ اس  پارٹی کا  کا اب کوئی کردار نہیں رہاہ گیا، یہ لوگ جو باتیں کرکے اقتدار میں آئے تھے، اس سے ایوٹرن لے لیا ۔

انل وج نے ایک گانا گنگناتے ہوئے سونی پت سے کانگریس ایم ایل اے سریندر پنوار کی گرفتاری پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’سرکتا جارہا ہے کانگریس کے چہرے سے نقاب ، آہستہ آہستہ… آہستہ آہستہ…سامنے آرہا ہے  کانگریس کی لوٹ مار کا حساب … آہستہ…آہستہ ‘‘۔

کانگریس کا کھاتہ سامنے آرہا ہے – انل وج

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس بی جے پی سے حساب مانگنے نکلی ہے، لیکن صرف کانگریس کا حساب ہی سامنے آرہا ہے۔ کانگریس کے کئی لوگ جیل جا چکے ہیں، ان کے ذریعہ کروڑوں کی جائیداد بھی سامنے آئی ہے۔

دیپندر ہڈا  کے کانگریس کی لہر چل رہی ہے ، بےجےپی جس سے ڈر رہی ہے ، ا س کے خلاف ای ڈی کا  استعمال کرہی ہے ، بیا ن پر پلٹ وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، “ہاں، ایک لہر چل رہی ہے، جو کانگریس کے باپ بیٹوں کو اڑا کر ہند ماساگر میں پھینک دے گی ، وہ آندھی اور اور طوفان چل رہا ہے، جو انہیں یہاں سے اکھاڑ پھینکے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

22 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

59 minutes ago