سیاست

Delhi Assembly Session: دہلی اسمبلی کے احاطے میں AAP ارکان اسمبلی  کی انٹری پر پابندی، آتشی نے کہا- ‘تمام حدیں پار

دہلی اسمبلی کے اجلاس کا آج جمعرات 27 فروری کو تیسرا دن ہے۔ اس دوران اپوزیشن پارٹی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے کو دہلی اسمبلی احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ سیشن کے دوسرے دن، آپ کے 21 ایم ایل اے کو پورے اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا۔ عام آدمی پارٹی  کے ممبران  کواحاطے میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اس کو لے کر بی جے پی کی لیڈر پر اپوزیشن آتشی ریکھا گپتا حکومت پر حملہ کر رہی ہیں۔

 کوAAP لیڈر آتشی نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پاٹری  ممبران اسمبلی کو اجلاس سے اس لیے معطل کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ‘جے بھیم’ کے نعرے لگائے تھے۔ آتشی  ننے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد آمریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ جے بھیم کے نعرے لگانے پر عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو تین دن کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا تھا اور آج آپ کے ممبران اسمبلی کو بھی اسمبلی احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دہلی اسمبلی کی تاریخ میں پہلے سے منتخب ایم ایل اے کو اسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو۔”

معطل ارکان اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کریں گے

عام آدمی پارٹی کے معطل ارکان اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا سے ملاقات کر سکتے ہیں اگر انہیں ایوان کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ جانکاری کے لیے بتادیں کہ اجلاس کے دوسرے دن جب لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کا خطاب جاری تھا، تو عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ایوان میں ہنگامہ کر رہے تھے۔ اس کی وجہ سے اسپیکر نے وہاں موجود تمام 21 ایم ایل ایز کو تین دن کے لیے معطل کردیا۔ اس کی میعاد جمعہ 28 فروری تک ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  امانت اللہ خان اس وقت وہاں موجود نہیں تھے اس لیے ان کے خلاف معطلی کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

آج ایوان کی کارروائی میں ان نکات پر بحث کی جائے گی۔

دہلی اسمبلی میں آج (جمعرات، 27 فروری) ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب اور شراب کی پالیسی پر بحث جاری رہے گی۔ دہلی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ ارکان خصوصی ذکر (قاعدہ 280) کے تحت ایوان میں کچھ اہم مسائل اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے موہن سنگھ بشت کا نام تجویز کیا ہے جس کی وزیر منجندر سنگھ سرسا حمایت کریں گے۔ ساتھ ہی انیل کمار شرما بھی وہی تجویز پیش کریں گے، جس کی حمایت گجیندر سنگھ یادو کریں گے۔ اس کے علاوہ دہلی میں شراب کی پالیسی پر سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل) کی رپورٹ پر بحث جاری رہے گی۔ یہ رپورٹ 25 فروری کو ایوان میں پیش کی گئی۔

چونکہ عام آدمی پارٹی کے 22 میں سے 21 ایم ایل ایز کو معطل کر دیا گیا ہے، اس لیے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے امکانات کم ہیں۔ تاہم عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز کا احتجاج باہر جاری رہ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

7 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

7 hours ago