Budget Session:وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر 3.30 بجے صدر کے خطاب پر جواب دیں گے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کل لوک سبھا میں پی ایم مودی پر کئی سنگین الزامات لگائے۔ راہل نے وزیر اعظم مودی اور صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان تعلقات پر بھی سوال اٹھائے۔
آج سب کی نظریں پی ایم مودی کے اس انداز پر ہوں گی جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ وہ اکثر اپوزیشن پر طنز کرتے ہیں۔ وہ اپوزیشن کو چٹکی بھرے انداز میں کھینچائی کرتےہیں۔ اور آج تو انتظار رہے گا کہ کیا پی ایم راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ کل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اڈانی کا نام لے کر پی ایم مودی پر سیدھا حملہ بولا تھا۔ راہل نے الزام لگایا تھا کہ پی ایم مودی کی مدد سے اڈانی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی لسٹ میں ان کا شما ر ہونے لگا۔
اسمرتی نے راہل کے الزامات کا جواب دیا
کل مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں کو امیٹھی نے ‘جادو’ دکھایا، انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کی۔ اسمرتی ایرانی نے اشاروں اشاروں میں الزام لگایا کہ ‘خاندان’ نے امیٹھی میں ایسی کئی زمینوں پر قبضہ کر لیا، جو فاؤنڈیشن یا فیکٹری کے لیے الاٹ کی گئی تھیں۔
مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ امیٹھی میں’فیملی’ اسپتال نے ایک شخص کا علاج نہیں کیا اور اسے اس واپس بھیج دیا ، کیونکہ اس کے پاس آیوشمان بھارت کارڈ تھا۔ بعد میں اس کی شخص کی موت ہوگئی ۔
بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے بھی کل راہل گاندھی پر طنز کیا اور کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں پی ایم نریندر مودی پر بے بنیاد، شرمناک اور لاپرواہ الزامات لگائے۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ کانگریس خود بڑے گھوٹالوں میں ملوث رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…