نئی دہلی: ملک میں برسوں سے بغیر دعوے کے پڑی اربوں روپے کی رقم کو اس کے اصل حقداروں تک پہنچانے کے لیے مرکزی حکومت نے ایک اہم مہم ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ شروع کی ہے۔ اس مہم کا آغاز اکتوبر 2025 میں کیا گیا تھا، جس کی قیادت خود وزیراعظم نریندر مودی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے تحت اب تک تقریباً دو ہزار کروڑ روپے اصل مالکان تک پہنچائے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ مہم عوام کے لیے اپنی بھولی بسری مالی جائیداد واپس حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ انہوں نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس مہم کا حصہ بنیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بینک میں جمع رقم، انشورنس کلیمز، میوچل فنڈز، شیئرز، ڈیویڈنڈ اور پنشن جیسی ان کلیم شدہ مالی اثاثوں کو ان کے جائز دعویداروں تک پہنچانا ہے۔
حال ہی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ملک میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ایسی ہے جو برسوں سے بغیر دعوے کے پڑی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق صرف بھارتی بینکوں میں تقریباً اٹھہتر ہزار کروڑ روپے غیر کلیم شدہ ہیں، جبکہ انشورنس کمپنیوں کے پاس چودہ ہزار کروڑ روپے، میوچل فنڈ کمپنیوں کے پاس تین ہزار کروڑ روپے اور ڈیویڈنڈ کی مد میں نو ہزار کروڑ روپے اب تک کسی نے کلیم نہیں کیے۔
ان رقوم کو واپس دینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے حکومت نے مختلف ڈیجیٹل پورٹلز بھی متعارف کرائے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کا ’اُدگم‘ پورٹل بینک ڈپازٹس سے متعلق غیر کلیم شدہ رقم کے لیے بنایا گیا ہے۔ انشورنس ریگولیٹری اتھارٹی کا ’انشورنس بھروسہ‘ پورٹل بیمہ پالیسیوں سے جڑے کلیمز کے لیے ہے۔ سیبی کا ’مترا‘ پورٹل میوچل فنڈز میں پڑی غیر کلیم شدہ رقم کے لیے جبکہ کارپوریٹ امور کی وزارت کا ’آئی ای پی ایف اے‘ پورٹل ڈیویڈنڈ اور شیئرز کلیم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ اس مہم کو نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے حکومت نے ملک کے چار سو ستتر اضلاع میں خصوصی سہولت کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔ یہ کیمپ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں لگائے گئے ہیں، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں، تاکہ ہر شہری تک اس اسکیم کا فائدہ پہنچ سکے اور کوئی بھی اپنے حق کی رقم سے محروم نہ رہے۔
شہریوں سے خصوصی اپیل
وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے یا اپنے اہل خانہ کے بغیر کلیم کھاتوں، انشورنس کلیم، ڈیویڈنڈ یا سرمایہ کاری کی جانچ کریں، مذکورہ پورٹلز کا استعمال کریں اور اپنے ضلع میں لگنے والے سہولت کیمپس سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’یہ صرف پیسہ واپس لینے کی کوشش نہیں، بلکہ ایک مالی شعور کی تحریک بھی ہے، جو ملک کو معاشی طور پر مزید مضبوط بنائے گی‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو
مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…
اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…
پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…
اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے اپنی روایتی ’لال ٹوپی‘ کے ساتھ ’نیلا رنگ‘…
ٹک ٹاک کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یِمنگ ایشیا کے امیر ترین…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…