قومی

Amit Shah in Lok Sabha: ’’آپ دہشت گردوں کا مذہب دیکھ کر دکھی نہ ہوں…‘‘، لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے پر برہم ہوئے امت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے پر بھڑک اٹھے۔ امت شاہ منگل کے روز ایوان میں ’آپریشن مہادیو‘ کے بارے میں معلومات دے رہے تھے، جس میں فوج نے پہلگام کے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔ اس دوران ایک وقت ایسا آیا جب اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نہیں رکے بلکہ انہوں نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا اور دکھی نہ ہونے کا مشورہ دیا۔

’’دہشت گردوں کا مذہب دیکھ کر دکھی نہ ہوں‘‘

دراصل لوک سبھا میں امت شاہ کے خطاب کے دوران اکھلیش یادو نے درمیان میں تبصرہ کیا تھا۔ اس پر امت شاہ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اکھلیش کو بیٹھنے کو کہا۔ اس کے بعد امت شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’آپ کو دہشت گردوں کا مذہب دیکھ کر دکھی مت ہوئیے۔‘‘ وزیر داخلہ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا، ’’یہ ہمارے ملک کی فوج اور سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس کی ایک بڑی مشترکہ کامیابی ہے، جس پر پورے ملک کو ناز ہونا چاہئے۔‘‘

امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر چدمبرم کے تبصرے کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ’’پیر کو وہ (کانگریس) ہم سے پوچھ رہے تھے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے؟ مجھے بہت دکھ ہوا کہ پیر کو اس ملک کے سابق وزیر داخلہ چدمبرم جی نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے؟‘‘ وزیر داخلہ نے سوال کیا، ’’وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ کسے بچانا چاہتے ہیں؟ پاکستان کو بچا کر آپ کو کیا ملے گا؟‘‘

لوک سبھا میں پی چدمبرم کے تبصرے پر امت شاہ نے کہا، ’میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ وہ تینوں پاکستانی تھے۔ تین میں سے دو پاکےکستانی ووٹر نمبر ہمارے پاس موجود ہیں۔ دہشت گردوں کے پاس رائفلیں تھیں، اور ان کے پاس سے ملی چاکلیٹ پاکستان میں بنی تھیں۔‘‘

امت شاہ نے اپوزیشن کو گھیرتے ہوئے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی نہیں تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کا ایک سابق وزیر داخلہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان کو کلین چٹ دے رہا ہے۔‘‘

Md Hammad

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

4 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

4 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

4 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

5 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

5 hours ago