بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی
پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 جون کو بہار کے سیوان کے مجوزہ دورے پر طنز کیا۔ تیجسوی نے کہا کہ بہار میں ابھی الیکشن ہے، اس لیے پی ایم مودی یہاں آئیں گے ہی۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے 11 سالوں میں بہار سے کتنے ووٹ لئے اور بہار کو کیا دیا؟ یہ بتا دیں۔ بہار میں کتنی شوگر ملیں کھولیں، یہ بتا دیں۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے وزیر اعظم کو قبرص میں ’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس‘ سے نوازے جانے پر کہا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں، اس وجہ سے مل رہا ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ملک کا حال دیکھ لیجئے، کیا ہے۔ ملک میں بے روزگاری ہے، غربت ہے، مہنگائی ہے، حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں۔ حکومت اتنے لوگوں میں راشن بانٹ کر ہی خوش ہو رہی ہے۔ ان کے گھر کا کیا ہوا، ان کے روزگار کا کیا ہوا، ان کی تعلیم، علاج کا کیا ہوا، اس پر بھی بات کرنی چاہئے۔
اپنی بیویوں کو ایڈجسٹ کرنے میں لگے افسران
اقربا پروری پر این ڈی اے کو نشانہ بناتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ پی ایم مودی اقربا پروری کی بات کرتے ہیں۔ انہیں بہار آکر دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’جمائی آیوگ‘ بنایا ہی ہے، ساتھ میں ’جیجا آیوگ‘ بھی بنا دیجئے۔ افسران بھی اپنی بیویوں کو ایڈجسٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
این ڈی اے میں سب کچھ گڑبڑ ہے: تیجسوی یادو
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو الیکشن نہیں جیتتا ہے، وہی لیکچر دینے چلے ہیں۔ خود کسی کوٹے سے ہیں، بیٹی دوسرے کوٹے سے اور داماد دوسرے کوٹے سے ہیں۔ یہ تو عجیب ہے۔ واقعی ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی اے میں سب کچھ گڑبڑ ہے۔ خود حکمران جماعتوں کے لیڈران آپس میں ہی بیان بازی کر رہے ،ہیں جس سے صاف ہے کہ اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
آسمان چھو رہا ہے آج ہوائی کرایہ: تیجسوی یادو
بہار میں ہوائی اڈوں کی تعمیر سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈا بنانے کا فیصلہ ہماری حکومت نے 2015 میں ہی لے لیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ایئرپورٹ بنا دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ حکومت نے کہا تھا کہ چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کرے گا، لیکن آج ہوائی کرایہ آسمان چھو رہا ہے۔ مرکزی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی ترجمان نے کانگریس کی قیادت پر کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری پر…
کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…
سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا…
انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں کانگریس، این سی پی…
انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…
پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…