قومی

اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رونے والے سنجے نشاد کیا چھوڑیں گے بی جے پی کا ساتھ؟ سماجوادی پارٹی سے لے کراپنے ایجنڈے تک پرواضح کی تصویر

اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ حالانکہ اسمبلی الیکشن میں کافی وقت ہے، لیکن تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اپنی اپنی تیاریاں تیزکردی گئی ہیں۔ اسی درمیان نربل انڈین شوست ہمارا عام دل، یا نشاد پارٹی نے گورکھپورمیں ایک ریلی نکالی۔ اس ریلی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا اورسیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ اس میں وزیرسنجے نشاد روتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ اس ویڈیونے ایک بارپھران کے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ اس میں وزیرسنجے نشاد روتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیوسامنے آنے کے بعد ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق اب قیاس آرائیوں کا بازارایک بارپھرگرم ہوگیا ہے۔

سنجے نشاد کا جیسے ہی پھوٹ پھوٹ کررونے کا ویڈیوسامنے آیا ہے۔ ویسے ہی سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا وہ ایک بار پھر سماجوادی پارٹی کا دامن تھامیں گے؟ اس سے متعلق خود سنجے نشاد نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے میرے لئے دروازہ بند کردیا تھا۔ ہم بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ مطلب واضح ہے کہ سنجے نشاد ابھی این ڈی اے کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ان کا پالا بدلنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

سماجوادی پارٹی میں جانے سے متعلق کیا بولے سنجے نشاد؟

وزیرسنجے نشاد سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسمبلی الیکشن سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ساتھ آئیں گے؟ اس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ پہلے سماجوادی پارٹی میں ہی تھے۔ حالانکہ انہوں نے میرے لئے دروازہ بند کردیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں کا ساتھ چھوڑکر مجھے بی جے پی میں آنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کا موضوع ہماری پارٹی کا موضوع ہے۔ انہوں نے (بی جے پی) بہت اچھا کام کیا ہے۔ وزیراعظم مودی عزت دے رہے ہیں، وہ ہمارے لوگوں کو ترقی کی مین اسٹریم میں لانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ہماری پارٹی بی جے پی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تو بی جے پی کے ساتھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تب بھی ہم بی جے پی کے ساتھ تھے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ جب سب نے ساتھ چھوڑ دیا تھا، ہم 2019 سے بی جے پی کو جیت دلاتے آرہے ہیں۔ بی جے پی کو اس بارے میں سوچنا چاہئے۔

ایس سی ریزرویشن کا مطالبہ کررہے ہیں سنجے نشاد

سنجے نشاد ریزرویشن کا مسئلہ اٹھا کرنشاد برادری کومتحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے ریلی میں سماج وادی پارٹی پربھی شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشاد برادری کے حقوق اعلیٰ ذاتوں نے نہیں، بلکہ ایس پی، بی ایس پی اورکانگریس نے غصب کئے ہیں۔ سنجے نشاد طویل عرصے سے سپریم کورٹ سے ریزرویشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پربھی زوردیا کہ وہ اس معاملے پرغورکرے۔ تاہم سنجے نے واضح کردیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ تاہم انتخابی ماحول کودیکھتے ہوئے یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ مستقبل میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

31 minutes ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

1 hour ago

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

3 hours ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

3 hours ago