دہلی میں جاری سیاسی گہماگہمی کے بیچ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی لکھنو سے دہلی پہنچ چکے ہیں ،انہوں نے دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔ ان کی ملاقات کے کئی معانی نکالے جارہے ہیں ۔البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات رام مندر سے متعلق تقریب کے سلسلے میں ہے جس میں وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے البتہ اس پروگرام کے خد وخال اور بنیادی نکات پر وزیراعظم کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات ہورہی ہے ۔ وہیں دوسری طرف خبر یہ بھی ہے کہ ریاست اترپردیش میں کابینہ کی توسیع کا مسئلہ بھی زیرغور ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یوگی آدتیہ پی ایم مودی سے اس مسئلے پر بھی بات کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مشن 2024 کو لیکر بھی دونوں لیڈران کے مابین بات چیت کی خبر مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس ملاقات کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…