قومی

Yellow alert issued for rain in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں بارش کے حوالے سے یلو الرٹ جاری، درجہ حرارت میں کمی

نئی دہلی: اگلے پانچ دنوں تک دہلی سمیت پورے این سی آر میں زبردست بارش ہوگی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بھی اس حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ جمعرات کے بعد سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 جون کی شام اور رات کو ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

25 جون کو ہوگی ہلکی سے تیز بارش

آئی ایم ڈی کے مطابق 20 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 21 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 82 فیصد تک رہے گا۔ اس کے بعد محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون سے 25 جون کے درمیان موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی سے تیز بارش بھی ہوگی۔

ہواؤ کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلی پیش گوئی کے مطابق صبح سے رات تک ہر مرحلے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ ان دنوں درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26-27 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے فضا مرطوب رہے گی۔

عام لوگوں کو نقل و حرکت میں مشکل

ایک طرف جہاں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہے، وہیں دوسری طرف دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بنیادی طور پر گروگرام، نوئیڈا اور مشرقی دہلی کے کئی نشیبی علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

26 جون کو موسم صاف رہنے کا امکان

مقامی انتظامیہ کو پانی کی نکاسی کے لیے ٹیمیں متحرک کرنا پڑی ہیں۔ حالانکہ، راحت کی خبر یہ ہے کہ 26 جون کو موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دن کے لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے اور جزوی طور پر آسمان صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کھلی جگہوں سے دور رہنے کا مشورہ

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی ضروری کاموں کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر آسمانی بجلی گرنے کے دوران کھلی جگہوں سے دور رہیں۔ محکمہ ٹریفک نے بھی پانی بھرے راستوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago