Wrestlers Protest: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف آندولن کر رہے پہلوانوں نے اپنے میڈل گنگا میں بہانے کا اعلان کردیا ہے۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کرجانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج منگل (30 مئی) شام 6 بجے کھلاڑی اپنا میڈل ہری دوار میں گنگا میں پھینکیں گے۔ ونیش پھوگاٹ نے یہ اعلان 28 مئی کو پہلوانوں کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی کے دو دن بعد کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آندولن کے دوران وزیراعظم مودی نے ایک بار بھی پہلوانوں کی خبر نہیں لی۔
ونیش پھوگاٹ نے ٹوئٹرپر ایک خط شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا، ہمارے ساتھ 28 مئی کو جو ہوا وہ آپ سب نے دیکھا۔ ہم خواتین پہلوان ایسا محسوس کر رہی ہیں، جیسے اس ملک میں ہمارا کچھ بچا ہی نہیں ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے لکھا، ہمیں وہ لمحے یاد آرہے ہیں، جب ہم نے اولمپک، ورلڈ چمپئن شپ میں میڈل جیتے تھے۔ اب لگ رہا ہے کہ یہ میڈل کیوں جیتے تھے۔ انہوں نے مزید لکھا، یہ میڈل ہمیں نہیں چاہئے۔ ہم ان میڈل کو گنگا میں بہانے جا رہے ہیں۔
ونیش پھوگاٹ نے میڈل گنگا میں پھینکنے کے بعد بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ میڈل گنگا میں بہہ جانے کے بعد ہمارے جینے کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا۔ اس لئے انڈیا گیٹ پرہم بھول ہڑتال پربیٹھیں گے۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…