قومی

Yuge Yugeen Bharat Museum: نارتھ اور ساؤتھ بلاکس کو جلد ہی بنایا جائے گا عالیشان ’یُگے یُگین بھارت میوزیم‘، منصوبے پر تیزی سے ہو رہا ہے کام

مرکزی حکومت کی جانب سے رایسینا ہلز پر قائم تاریخی نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کو خالی کرانے کی تیاریوں کے ساتھ ہی مرکزی وزارت ثقافت نے ان عمارتوں کو عظیم الشان میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے اپنے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ انیسویں صدی کی ان شاندار عمارتوں کے احاطے میں ’’یُگے یُگین بھارت میوزیم (Yuge Yugeen Bharat Museum) کے قیام کا منصوبہ سینٹرل وسٹا تعمیرِ نو منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ثقافت اس میوزیم کا ایک جامع عملی منصوبہ تیار کرنے کے لیے ایک خصوصی مشیر کا تقرر کرے گی، تاکہ فنِ تعمیر، نمائشوں کے ڈیزائن اور زائرین کے تجربے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ اس منصوبے میں تعلیمی مراکز، کتب خانہ، آڈیٹوریم، کانفرنس ہال، پرفارمنس ایریا اور نوادرات کی حفاظت کے لیبارٹریز جیسے تمام اہم شعبے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ نادر نوادرات کی نقل، تحائف اور یادگار اشیاء کے لیے ریٹیل اسٹورز، کیفے اور فوڈ کورٹ بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

عالمی ماہرین سے لی جائے گی مدد

میوزیم کے کے لیے مجموعی طور پر 60,000 مربع میٹر رقبہ مختص کیا گیا ہے، جب کہ وزارت کو ہر سال ایک کروڑ زائرین کی آمد متوقع ہے۔ مکمل منصوبہ 1.55 لاکھ مربع میٹر پر محیط ہوگا۔ اس عظیم منصوبے کی تیاری میں فرانس کے ماہر ادارے France Museums Développement (FMD) کی بھی مدد لی جائے گی، جو پیرس کے معروف لوور میوزیم جیسے منصوبوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ نارتھ بلاک کی مرمت کا کام سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (CPWD) پہلے ہی ٹینڈر کے مرحلے میں داخل کر چکی ہے، جو اگلے دو سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس عمارت میں کام کرنے والی وزارت جلد ہی مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ (CCS) بلڈنگ 3 میں منتقل ہو جائے گی۔ ساؤتھ بلاک کی تزئین و آرائش کا کام بھی جلد شروع ہوگا جب متعلقہ وزارتیں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں وہاں سے منتقل ہو جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

4 hours ago