قومی

Women Leading 76000 Startups in India: ’’خواتین کی قیادت میں چل رہے ہیں 76 ہزار اسٹارٹ اپس‘‘، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا-پی ایم مودی کے خواتین کی قیادت میں ترقی کا وژن ’وکست بھارت‘ کے لیے ہے اہم

پٹنہ میں ایک یک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت تقریباً 76 ہزار اسٹارٹ اپس خواتین کی قیادت میں چل رہی ہیں، جن میں سے بڑی تعداد چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن ’’وِمن لیڈ ڈیولپمنٹ‘‘ کے تحت خواتین اور نوجوان بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مرکزی وزیر پٹنہ میں منعقدہ یک روزہ کانفرنس ’’وِکست بہار: خواتین کی شراکت سے ترقی یافتہ بہار کا تصور‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کانفرنس کا انعقاد بہار حکومت کے دیہی ترقیاتی محکمہ اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (IIPA) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اپنے خطاب میں جتندر سنگھ نے کہا کہ ’’یہ خاموش انقلاب بھارت کے مستقبل کو نئی شکل دے رہا ہے، جس کی قیادت وہ خواتین کر رہی ہیں جو پہلی بار کاروبار، سائنس اور پالیسی سازی میں قدم رکھ رہی ہیں۔ اب وقت صرف شرکت کا نہیں، قیادت کا ہے۔‘‘ مرکزی وزیر نے خواتین کی بااختیاری کے لیے حکومت کی مرحلہ وار حکمتِ عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے چار مرحلے ہیں:

رسائی اور ادارہ جاتی شمولیت: فوجی اسکولوں اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں لڑکیوں کا داخلہ، فوج میں خواتین کے لیے کمبیٹ رولز۔

سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی: WISE، GATI، CURIE جیسی اسکیمی، اور پٹنہ ویمنز کالج کو CURIE اسکیم کے تحت اپنانا۔

اقتصادی و سماجی خودمختاری: 60% مدرا قرضے خواتین کو، 3 کروڑ ’’لکھ پتی دیدی‘‘، 48 کروڑ جن دھن اکاؤنٹس اور پردھان منتری آواس یوجنا میں خواتین کی ملکیت والے گھر۔

ملازمت کی جگہوں پر اصلاحات: 6 ماہ کی چائلڈ کیئر لیو، غیر شادی شدہ بیٹیوں کو پنشن، اسٹل برتھ کے بعد بھی میٹرنٹی لیو۔

مرکزی وزیر نے اس دوران ’’جیویکا ای-لرننگ ایپ‘‘ کا بھی آغاز کیا، جس سے خواتین کو آن لائن تربیت میسر ہوگی اور ’’ششکت مہیلا، سمردھ بہار‘‘ نامی پبلی کیشن بھی جاری کیا، جو خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے بہار میں خواتین کو پنچایت اور شہری اداروں میں 50 فیصد اور پولیس و سول سروسز میں 35 فیصد  ریزرویشن دینے جیسے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔

انھوں نے IIPA سے گزارش کی کہ بہار کے اس ماڈل کو اس صورت میں تیار کیا جائے کہ دوسری ریاستیں بھی اس سے سیکھ سکیں۔ اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اختتام پر انہوں نے کہا کہ ’’وِمن لیڈ ڈیولپمنٹ اب ایک نعرہ نہیں بلکہ بھارت کے وِکست (ترقی یافتہ) مستقبل کی بنیاد ہے۔ لیبارٹری سے لے کر قانون سازی تک، ہر میدان میں خواتین کی قیادت سے ہی ترقی کا سفر ممکن ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

1 hour ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago