قومی

PM Modi On Bihar Election Results : ’خواتین اور نوجوان‘، وزیر اعظم مودی نے بہار میں شاندار جیت کا بتایا ’ایم وائی‘ فارمولا

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس نتیجے کو بہار کے عوام کے تاریخی اعتماد کی سند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”2010 کے بعد پہلی بار بہار کے عوام نے این ڈی اے کو اتنا مضبوط مینڈیٹ دیا ہے۔ میں این ڈی اے کے تمام اتحادیوں کی جانب سے بہار کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

وزیر اعظم مودی نے اس جیت کو ’ایم وائی‘ فارمولا قرار دیتے ہوئے کہا کہ “بہار میں کچھ جماعتوں نے برسوں تک مذہبی اور ذات پر مبنی تفریق اور خوشامدانہ سیاست کے لیے ایم وائی کا فارمولا تیار کیا تھا، لیکن اس بار کے نتیجے نے ایک نیا اور مثبت ایم وائی فارمولا دیا ہے اور یہ ہے ’مہلا‘ یعنی خواتین اور ’یوتھ‘ یعنی نوجوان۔” انہوں نے کہا کہ بہار ملک کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ نوجوان آبادی ہے، جس میں ہر مذہب اور ہر طبقے کے نوجوان شامل ہیں، اور انہی نوجوانوں نے فرقہ وارانہ سیاست کو شکست دی اور بہار کو ایک نئی سمت دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “آج کے نوجوان کے خواب، امنگیں اور خواہشات جنگل راج اور تقسیم کی سیاست کو تہس نہس کر چکی ہیں۔ میں بہار کے نوجوانوں کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ خواتین نے حکومت کی سماجی فلاح پر مبنی پالیسیوں پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے این ڈی اے کے حق میں زبردست فیصلہ دیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے ووٹر لسٹ کی شفافیت کا موضوع بھی اٹھایا اور کہا کہ “بہار کے نوجوانوں نے ووٹر لسٹ کی نظرثانی یعنی صاف ستھری انتخابی فہرست کے عمل میں بھرپور تعاون دیا ہے۔ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آج کا ووٹر انتخابی ساکھ اور شفافیت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔” انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ پولنگ بوتھ سطح پر کارکنوں کو زیادہ فعال کریں اور ہر گھر تک پہنچ کر اس کام میں حصہ لیں، تاکہ پورے ملک میں ووٹر لسٹ کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ “یہ صرف این ڈی اے کی کامیابی نہیں بلکہ جمہوریت کی بھی جیت ہے۔” ان کے مطابق پچھلے برسوں میں خاص طور پر محروم اور حاشیے پر موجود گروہوں کے درمیان ووٹنگ فیصد میں اضافہ، الیکشن کمیشن کی بڑی کامیابی ہے، جس سے عوام کا اس ادارے پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بہار کی تاریخ اور جمہوری شناخت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ وہی بہار ہے جو کبھی نکسل اور ماؤوادی تشدد سے بری طرح متاثر تھا، جہاں اکثر انتخاب میں پولنگ دوپہر تین بجے ہی ختم ہو جاتی تھی، مگر اس بار عوام نے بھرپور جوش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔” انہوں نے کہا کہ بہار جمہوریت کی جنم بھومی ہے اور آج پھر اسی دھرتی نے جمہوریت پر حملہ کرنے والی طاقتوں کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “بہار نے ثابت کر دیا کہ جھوٹ ہارتا ہے اور جن اعتماد جیتتا ہے۔ بہار نے صاف کہہ دیا ہے کہ ضمانت پر چلنے والے لیڈروں کے ساتھ عوام نہیں ہے۔” خطاب کا اختتام وزیر اعظم نے کارکنوں اور عوام دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور ملک کے روشن مستقبل پر اعتماد ظاہر کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

1 minute ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

13 minutes ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

50 minutes ago