قومی

دیویندر فڑنویس بنیں گے بی جے پی کے نئے صدر؟ وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کو مل رہی ہے تقویت

Devendra Fadnavis: بی جے پی کے نئے قومی صدرکی دوڑمیں مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کا نام سب سے آگے چل رہا ہے۔ وہ پارٹی کے نئے قومی صدربن سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ بھوپیندریادو اوردھرمیندرپردھان کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ خبروں کے مطابق، اسی ماہ بی جے پی کے نئے صدرکا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس کے لئے مسلسل غوروخوض کیا جا رہا ہے۔

مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی کارکردگی بے حد خراب رہی تھی اوریہاں پرانڈیا الائنس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد دیویندرفڑنویس نے حکومت سے ہٹ کرتنظیم میں کام کرنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ اس وقت مرکزی قیادت نے ان کے استعفیٰ کوقبول نہیں کیا تھا، لیکن اب ملی جانکاری کے مطابق، انہیں تنظیم میں بڑی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

حال ہی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

جے پی نڈا پہلے بی جے پی کے قومی صدرکی ذمہ داری کوسنبھال رہے تھے، لیکن اس بارانہیں مودی حکومت میں وزیرصحت بنایا گیا ہے۔ ایسے میں لمبے وقت سے اس بات سے متعلق قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پارٹی کا اگلا قومی صدرکون ہوگا۔ خبروں کے مطابق، دیویندرفڑنویس اب اس کردارمیں نظرآسکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دہلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس ملاقات کی کئی تصاویرکوانہوں نے سوشل میڈیا پرشیئرکیا تھا۔ وزیراعظم مودی کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے انہوں لکھا، ”وزیراعظم نریندر مودی کا آشیروادمہاراشٹرکے ساتھ ہمیشہ ہی رہا ہے اورآگے بھی رہے گا۔ ان سے مل کرہربارایک نئی توانائی ملتی ہے، ان کی رہنمائی (مارگ درشن) ملتی ہے۔“

اس ملاقات کے بعد سے قیاس آرائیوں کا بازارگرم ہے کہ اعلیٰ کمان ان پر بھروسہ جتا سکتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹرمیں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد انہوں نے ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دینے کی پیشکش رکھی تھی، لیکن بی جے پی قیادت نے اسے قبول نہیں کیا تھا۔ اس سے واضح طورپرپتہ چلتا ہےکہ اعلیٰ کمان کو ان پرکتنا بھروسہ ہے۔

دیویندرفڑنویس کی پوزیشن کیوں ہے مضبوط؟

وزیراعظم مودی کے ساتھ دیویندرفڑنویس کے رشتے اچھے ہیں۔ ان کے علاوہ وہ امت شاہ کے بھی قریبی ہیں۔ دیویندر فڑنویس کی آرایس ایس میں بھی اچھی گرفت ہے۔ وہ موہن بھاگوت کے بھی قریبی ہیں اورخود ناگپورسے بھی ہیں۔ اس وجہ سے وہ پارٹی اورآرایس ایس کے درمیان ایک کڑی بھی ہوسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں مناسب امیدوار(پرفیکٹ کنڈیڈیٹ) مانا جا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

4 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

5 hours ago