قومی

PM Modi in Medinipur: ’’ہر کسان کے کھاتے میں 9 ہزار روپے جمع کریں گے‘‘ میدنی پور میں وزیراعظم مودی کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان

میدنی پور: وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل بڑا انتخابی وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ہر کسان کے بینک کھاتے میں کسان سمان ندھی کے تحت 9 ہزار روپے براہِ راست جمع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہاں بی جے پی کا وزیراعلیٰ بنائیں، پھر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مل کر ہر کسان کے کھاتے میں سیدھا پیسہ ڈالیں گے۔‘‘ وزیراعظم مودی نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں مل رہی اور بازاروں میں دلالی کا نظام حاوی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت بننے پر ان دلالوں کو بازاروں سے باہر کر دیا جائے گا تاکہ کسانوں کو براہِ راست فائدہ مل سکے۔ انہوں نے اسے ’’مودی کی گارنٹی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہوگی۔

بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا عزم

وزیراعظم نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال میں اس حکومت نے ’’لوٹ مار میں پی ایچ ڈی‘‘ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بی جے پی حکومت بننے پر بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور ہر ایک کا حساب لیا جائے گا۔

روزگار اور ’’بلیو ریویلیوشن‘‘ کا وعدہ

مودی نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور ریاست میں ’’بلیو ریویلیوشن‘‘ (ماہی پروری میں ترقی) لانے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت بنگال کو مچھلی کی پیداوار میں خود کفیل بنائے گی، جیسا کہ دیگر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 23 اور 29 اپریل کو دو مرحلوں میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ ممتا بنرجی مسلسل چوتھی بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ بی جے پی ریاست میں اپنی حکومت بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ وزیر اعظم مودی کے یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بنگال میں انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور سیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے بڑے وعدے کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

4 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

5 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

5 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

5 hours ago