قومی

Why is Vande Mataram needed to be discussed: ’وندے ماترم‘ پر بحث کیوں ضروری؟ وزیرداخلہ امت شاہ نے بتائی وجہ، اپوزیشن جماعتوں کو بنایا تنقید نشانہ

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں منگل کو قومی ترانے ’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جو لوگ اس ترانے کے تاریخی اور قومی اہمیت کو نہیں سمجھتے، وہ اسے صرف انتخابات سے جوڑ رہے ہیں۔

وندے ماترم کی اہمیت

امت شاہ نے کہا: ’’یہ درست ہے کہ وندے ماترم کے خالق بنکم چندر چٹرجی بنگال سے تھے اور آنند ماتھ کی ابتدا بھی بنگال میں ہوئی، لیکن وندے ماترم صرف بنگال یا کسی ریاست تک محدود نہیں تھا۔ آج بھی سرحد پر کھڑا ہر سپاہی یا ملک کی حفاظت کرنے والا پولیس اہلکار اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے صرف ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگاتا ہے۔ یہ ترانہ آزادی کے اعلان کا نعرہ بن گیا تھا۔‘‘ وزیر داخلہ نے کہا کہ وندے ماترم پر بحث کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے، چاہے وہ ماضی ہو، آج ہو یا مستقبل کے 2047 کے روشن منظرنامے کے لیے ہو۔

انتخابات اور بحث کے تعلق پر وضاحت

امت شاہ نے واضح کیا کہ کچھ لوگ اس بحث کو بنگال میں انتخابات سے جوڑ کر قومی ترانے کے وقار کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’وندے ماترم پر یہ گفتگو محض انتخابات یا سیاسی مقصد کے لیے نہیں، بلکہ شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے جذبے کو سمجھنے اور یاد کرنے کے لیے ضروری ہے۔‘‘

کانگریس پر نشانہ

وزیر داخلہ نے کانگریس کے ان ارکان پر بھی تنقید کی جنہوں نے وندے ماترم نہ گانے کے بیانات دیے یا بحث سے باہر چلے گئے۔ امت شاہ نے کہا: ’’میں آج شام تک اس کی فہرست سب کے سامنے پیش کروں گا۔ یہ ریکارڈ میں رہنا چاہیے کہ کانگریس کے ارکان نے قومی ترانے کے خلاف موقف اپنایا۔‘‘ انہوں نے مزید یاد دلایا کہ حکومت نے بنکم چندر کی 130 ویں سالگرہ پر اسٹیمپ جاری کیا اور آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ہر گھر ترنگا مہم بھی شروع کی، جس میں ترنگا لہرانے کے دوران وندے ماترم کہنا لازمی تھا۔

سرکاری تقریبات اور بحث کا پس منظر

وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر حکومت نے پورے سال کے لیے پروگرام ترتیب دیا۔ 2 دسمبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تمام جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں طے کیا گیا کہ ’وندے ماترم‘ پر8 دسمبر کو لوک سبھا میں جبکہ 9 دسمبر کو راجیہ سبھا میں بحث ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

51 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

53 minutes ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

1 hour ago