قومی

International Translation Day: ہر30 ستمبر کو کیوں منایا جاتا ہے انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے؟ جانئے اس کے پیچھے کی وجہ

نئی دہلی: دنیا بھر میں 200 سے زیادہ ممالک ہیں، جہاں الگ الگ طرح کی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب ان زبانوں کو نہ تو آپ سمجھ پاتے ہیں اور نہ ہی بول پاتے ہیں۔ اس مسئلے سے نکلنے کے لیے مترجم یعنی ٹرانسلیٹر کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ یہ ٹرانسلیٹر نہ صرف زبان کو آسانی سے سمجھا پاتا ہے بلکہ دو لوگوں کے درمیان ایک پل کا بھی کام کرتا ہے۔

30 ستمبر کو منایا جاتا انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے

مترجمین اور زبان کے ماہرین کے قیمتی کردار کو سراہنے کے لیے ہی ’’انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے‘‘ کی شروعات کی گئی۔ دراصل، انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے ہر سال 30 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن زبانوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینے، ثقافتی تنوع کو جوڑنے اور عالمی سمجھ کو مضبوط کرنے میں ترجمے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نہ صرف مترجمین کی خدمات کو تسلیم کرتا ہے بلکہ مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کے کردار کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی 2017 کو قرارداد 71/288 کے ذریعے زبان کے ماہرین کے کردار کو تسلیم کیا اور 30 ستمبر کو ’’انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے‘‘ کے طور پر اعلان کیا۔ اس قرارداد میں کہا گیا کہ زبان کے ماہرین اقوام کو جوڑنے، امن، سمجھ بوجھ اور ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، 30 ستمبر کو سینٹ جیروم کا تہوار منایا جاتا ہے، جنہیں مترجمین کا سرپرست بزرگ مانا جاتا ہے۔ سینٹ جیروم (جو شمال مشرقی اٹلی کے ایک پادری تھے) نے نیو ٹیسٹامنٹ کے یونانی نسخوں سے بائبل کا بیشتر حصہ لاطینی میں ترجمہ کیا۔ انہوں نے عبرانی گاسپل کے کچھ حصے یونانی میں بھی ترجمہ کیے۔ ان کی مادری زبان ایلیریائی لہجہ تھی اور وہ لاطینی، یونانی اور عبرانی میں ماہر تھے۔ جیروم کا انتقال 30 ستمبر 420 عیسوی کو بیت اللحم کے قریب ہوا تھا۔ یہ دن ان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے پر ہر سال ایک تھیم منتخب کیا جاتا ہے، جسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ٹرانسلیٹرز چنتا ہے، جو ترجمے کی سماجی، تکنیکی یا ثقافتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں سیمینار، ورکشاپ اور کانفرنس منعقد کی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی مترجمین کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں اور ان کے کام کو سراہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر ’یوم ترجمہ‘ اور ’بین الاقوامی یوم ترجمہ‘ جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ بیداری پیدا کی جاتی ہے۔ وہیں، بھارت میں بھی اسے بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔ بھارت جیسے کثیر لسانی ملک میں اسے منانے کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہاں ہندی، تمل، بنگالی، مراٹھی جیسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ دن بھارتی ادب، فلموں اور سرکاری دستاویزات کے ترجمے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

19 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 hour ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago