کانگریس نے اتوار کے روز بی جے پی کے ذریعے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے سے اپنےاراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے بیانات سے الگ کرنے کو ’’ڈیمج کنٹرول‘‘ (نقصان کی تلافی) قرار دیا اور بی جے پی پر زور دیا کہ اسے کم از کم ان دونوں کو پارٹی سے نکال دینا چاہیے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی پوچھا کہ دونوں بی جے پی لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور انھیں وجہ بتاؤ نوٹس کیوں جاری نہیں کیا گیا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشنز جے رام رمیش نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) پر دو ممبران پارلیمنٹ کے تبصروں سے پارٹی کے ’’جلد سبکدوش ہونے والے صدر‘‘ کا خود کو اور پارٹی کو الگ کرلینے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا ’’یہ ممبران پارلیمنٹ ہمیشہ ہی نفرت انگیز تقریر کرتے رہتے اور سبک دوش ہونے والے بی جے پی صدر کی صفائی ڈیمج کنٹرول کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ یہ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ یہ بس ان کی منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
کیا وزیر اعظم کی خاموشی کو ان کی حمایت سمجھا جائے؟ جے رام رمیش نے پوچھا سوال
جے رام رمیش نے وزیر اعظم سے بھی اس معاملے پر جواب مانگا۔ انھوں نے کہا ’’اگر ہندوستانی آئین پر بار بار ہونے والے ان حملوں پر وزیر اعظم کی مسلسل خاموشی ان کی حمایت کا عکاسی نہیں کرتی ہے تو ان دونوں ممبران پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ کیا نڈا جی نے ان دونوں ممبران پارلیمنٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے؟‘‘
واضح رہے کہ بی جے پی نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ پر دوبے اور شرما کی تنقید سے خود کو الگ کر لیا اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے ان تبصروں کو ان دونوں کے ذاتی خیالات قرار دیا۔ انھوں نے حکمران جماعت کی طرف سے عدلیہ کے احترام کو جمہوریت کا ایک لازمی حصہ قرار دیا۔ نڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا ’’بی جے پی کا عدلیہ اور چیف جسٹس پر ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے تبصروں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ان کے ذاتی تبصرے ہیں لیکن بی جے پی نہ تو ان سے اتفاق کرتی ہے اور نہ ہی کبھی اس طرح کے تبصروں کی حمایت کرتی ہے۔ بی جے پی انھیں قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
دھن راج ناتھوانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں گروپ صدر ہیں۔ ان کی پروفائل کے مطابق…
ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…
وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…
تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…
ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…
چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…