قومی

Why did Ariba Khan point a pistol: نیٹ کی تیاری کر رہی ہردوئی کی اریبا خان نے پٹرول پمپ ملازم رجنیش پر کیوں تانی پستول؟ خود سنائی پوری کہانی

اریبا خان نے پٹرول پمپ واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے NEET کی تیاری کر رہی ہوں، پڑھنے لکھی ہوں، کوئی پاگل نہیں ہوں کہ کسی پر یوں ہی پستول تان دوں۔ پٹرول پمپ کے ملازم میرے والد کے ساتھ بدتمیزی کر رہے تھے، گالی گلوچ کر رہے تھے اور انہیں مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس وقت مجھے جو مناسب لگا، میں نے اپنے اور والد کے دفاع میں وہی کیا۔

پمپ کے ملازم نے ان کے والد کے ساتھ بدتمیزی کی

ہردوئی کے CNG-پٹرول پمپ پر جھگڑے کے بعد اپنے والد کی لائسنس یافتہ ریوالور پٹرول پمپ ملازم کے سینے پر تاننے والی اریبا خان کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پمپ کے ملازم نے اس کے والد کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، انہیں دھکا دیا، جس پر غصے میں آکر اس نے ریوالور تان دی۔ اریبا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن اس وقت سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں۔

میں پاگل نہیں کہ کسی پر بغیر وجہ کے پستول تان دوں

اریبا کے مطابق میں NEET کی تیاری کر رہی ہوں، امتحان بھی دیا ہے۔ میں ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہوں، کوئی پاگل نہیں کہ کسی پر بغیر وجہ کے پستول تان دوں۔ پٹرول پمپ کا ملازم میرے والد سے بدتمیزی کر رہا تھا، گندی زبان استعمال کر رہا تھا اور انہیں مارنے کی کوشش کر رہا تھا، اس لیے میں نے جو درست سمجھا وہ کیا۔ اس کے بعد ہی معاملہ تھما۔ لیکن مجھے قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا، کوئی اور راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ اریبا، احسان خان کی بیٹی ہیں۔ 15 جون کو احسان خان اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ ہردوئی کے CNG-پٹرول پمپ پر گاڑی میں گیس بھروانے رکے تھے۔ اس دوران ان کی پٹرول پمپ ملازمین سے کہا سنی ہو گئی۔ اسی دوران اریبا دوڑتی ہوئی گاڑی کے پاس گئی، دروازہ کھولا اور والد کی ریوالور نکال لائی۔ اس نے وہ ریوالور ملازم رجنیش کمار پر تان دی۔ یہ پوری واردات قریبی CCTV  کیمرے میں قید ہو گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ریوالور ضبط کرلی

بعد میں ملازم کی شکایت پر پولیس نے احسان خان اور ان کے خاندان کے خلاف آرمز ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر کے ریوالور ضبط کر لی۔ اس مقدمے میں اریبا خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ فی الحال ہردوئی انتظامیہ نے ریوالور کے لائسنس کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

لوگ والد کو مارنے پر تلے ہوئے تھے

اس معاملے میں آج یعنی 17 جون کو کانپور پہنچے احسان خان اور اریبا نے کہا کہ ہم جب CNG بھروا رہے تھے تو ہم نے اپنے اہلِ خانہ کو گاڑی سے اتار دیا تھا۔ گیس بھرنے کے بعد ہم نے پیسے دیے، مگر پمپ ملازم بحث کرنے لگا۔ بحث کے دوران دیگر ملازم بھی اکٹھے ہو گئے اور بدتمیزی کرنے لگے۔ اریبا کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے والد احسان خان کو دھکا دیا، غلط باتیں کہیں، وہ لوگ والد کو مارنے پر تُلے ہوئے تھے۔ اس پر میں نے ریوالور نکال کر تان دی، جس سے معاملہ ٹھنڈا ہوا۔ اب پولیس تفتیش کر رہی ہے، ہم قانون کا سامنا کریں گے۔ لیکن پٹرول پمپ ملازموں نے بھی بدتمیزی کی، اس کی فوٹیج بھی دیکھی جانی چاہیے۔

میری نیت غلط نہیں تھی بلکہ مقصد دفاع تھا

آج اریبا اپنے والد احسان خان کے ساتھ کانپور میں اپنی بہن کے گھر آئی تھیں۔ ان کے بہنوئی فوج میں ہے۔ اریبا کا کہنا ہے کہ میں نے NEET کا امتحان دیا ہے، میں دہلی میں تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔ میری کوئی غلط نیت نہیں تھی۔ میرے والد کو ان لوگوں نے گھیر لیا تھا۔ پولیس کو میں نے خود فون کیا تھا۔ پولیس آ کر ہمیں بچایا۔ اب ہم قانون کا سامنا کریں گے۔ اگرچہ یہ غلط تھا، پھر بھی مجبوری میں مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago