قومی

BMC Election Result Live: ممبئی پر کس کا ہوگا راج؟، اُدھو، راج، شیو سینا، بی جے پی، این سی پی یا کانگریس، کس کے سر سجے کا تاج

نئی دہلی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابی نتائج کا دن آ پہنچا ہے اور صبح سے ہی ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر غیر معمولی گہماگہمی دیکھی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ عملہ مکمل طور پر تیار ہے۔ صبح 10 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ملک کی سب سے امیر شہری بلدیاتی باڈی پر قبضے کی اس جنگ میں اُدھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی)، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایکناتھ شندے گروپ آمنے سامنے ہیں۔ یہ مقابلہ صرف کارپوریٹروں تک انتخاب محدود نہیں، بلکہ یہ طے کرے گا کہ ممبئی پر اصل سیاسی گرفت کس کی ہے۔ اسی لیے اس الیکشن کو مہاراشٹر کی سیاست کی سب سے بڑی سیاسی جنگ مانا جا رہا ہے۔

دادَر، ورلی، باندرہ اور اندھیری جیسے اہم وارڈز پر سبھی جماعتوں کی نظریں مرکوز ہیں، جہاں کئی بڑے لیڈروں کی سیاسی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ سوال یہی ہے کہ کیا شیو سینا ممبئی میں اپنا روایتی قلعہ بچانے میں کامیاب ہو پائے گی یا پھر بی جے پی اور شندے اتحاد شہر کی سیاست میں نیا باب رقم کرے گا۔ نتائج آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں اور ہر وارڈ کی صورتحال پر سیاسی حلقوں کی کڑی نظر بنی ہوئی ہے۔بی ایم سی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابی نتائج بھی آج ہی آ رہے ہیں، جس کے باعث ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ان نتائج کو آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں شیو سینا، بی جے پی، این سی پی اور کانگریس سمیت تمام بڑی جماعتوں کی طاقت کا اندازہ لگایا جائے گا۔

ایک ہی مرحلے میں ہوا تھا ووٹنگ
بی ایم سی انتخابات کے لیے 14 جنوری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کرائی گئی تھی۔ شہر کے تمام 227 وارڈز میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوئی تھی۔ پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے پولیس اور ہوم گارڈز کے ہزاروں جوان تعینات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انتخابی کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 55 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، جو گزشتہ انتخابات کے آس پاس ہی رہی۔ دادر، پریل اور بوریولی جیسے سیاسی طور پر سرگرم علاقوں میں لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں، جبکہ جنوبی ممبئی کے پوش علاقوں میں ووٹنگ کی رفتار نسبتاً سست رہی۔ اس کے باوجود خواتین ووٹروں اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں میں خاصا جوش و خروش نظر آیا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

6 minutes ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

1 hour ago