قومی

Lok Sabha Election 2024: کون بنے گا پی ایم؟ 4 جون کو سامنے آئے گا عوام کا سب سے بڑا فیصلہ، جاننے کیلئے بنے رہئے ’بھارت ایکسپریس‘کے ساتھ

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ہی سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہی ہیں۔ بی جے پی ہو، کانگریس یا کوئی اور پارٹی، اس الیکشن میں ووٹروں کو لبھانے میں کسی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جمہوریت کے اس سب سے بڑے تہوار میں آپ تک اس سے متعلق ہر خبر اور اپ ڈیٹ کو بھارت ایکسپریس نے سب سے تیز اور نمایاں انداز میں پہنچایا ہے۔ ہم لوک سبھا انتخابات سے متعلق تمام چھوٹی بڑی خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں 4 جون سب سے خاص دن ہونے والا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب لوک سبھا انتخابات کے نتائج آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس کے ساتھ جانیں کسے ملے گی اقتدار کی چابی

سیاسی جماعتوں سے لے کر پورے ملک تک سب کی نظریں 4 جون کو ہونے والے آئندہ انتخابات کے نتائج پر ہوں گی۔ ملک کی عوام کے دلوں میں کیا ہے اور وہ ملک کی باگ ڈور کس کے حوالے کرنے جا رہی ہے اس کا پتہ بھی اس تاریخ کو چل جائے گا۔ اس دن تقریباً فیصلہ ہو جائے گا کہ ملک میں اگلے پانچ سال کون سی پارٹی برسراقتدار رہنے والی ہے یا کچھ ایسا ہونے جا رہا ہے جس کے بارے میں سیاسی پنڈتوں کی تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہو جائیں گی۔ ایسے میں بھارت ایکسپریس انتخابی نتائج اور اس دن کی ہر اپڈیٹ سب سے پہلے آپ تک پہنچانے کی کوشش کرے گی۔ بھارت ایکسپریس کی ویب سائٹ، چینل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتخابی نتائج اور انتخابات سے متعلق خبروں کی ہر لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں۔

4 جون کو بنے رہئے بھارت ایکسپریس کے ساتھ

ووٹوں کی گنتی 4 جون کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ چند گھنٹوں کے بعد ٹرینڈز بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی سے دو گھنٹے قبل اسٹرانگ رومز کھولے جائیں گے۔ ای وی ایم میں درج ووٹوں کے ساتھ ہی پوسٹل بیلٹ کی بھی 8 بجے سے گنتی کی جائے گی۔ اس میں بھی سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی۔ اور آدھے گھنٹے کے بعد ای وی ایم ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ ایسی صورتحال میں اس دن صبح 6 بجے کی خبروں کے لیے بنے رہئے بھارت ایکسپریس کے ستھ۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago