کانگریس کے رہنما ششی تھرور کا کہنا ہے کہ یہ سوال کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا متبادل کون ہو سکتا ہے پارلیمانی نظام میں “غیر متعلق” ہے کیونکہ ہم کسی فرد کو نہیں بلکہ پارٹی یا پارٹیوں کو منتخب کرتے ہیں۔ ششی تھرور نے ایکس پر کہا کہ ایک صحافی نے ان سے یہ سوال پوچھا تھا۔ انہوں نے لکھا، “اس کے باوجود ایک صحافی نے مجھ سے ایک ایسے شخص کی نشاندہی کرنے کو کہا ہے جو نریندر مودی کا متبادل ہے۔ پارلیمانی نظام میں یہ سوال غیر متعلق ہے۔ ہم کسی شخص کو (صدارتی نظام کی طرح) نہیں منتخب کر رہے ہیں، بلکہ پارٹی یا اتحاد کا انتخاب کر رہے ہیں۔
پارٹیاں اصولوں اور نظریات کے ایک مجموعہ کی نمائندگی کرتی ہیں، جو ہندوستان کے تنوع، تکثیریت اور جامع ترقی کے تحفظ کے لیے انمول ہیں۔ کانگریس لیڈر تھرور نے کہاکہ نریندر مودی کا متبادل تجربہ کار، قابل اور متنوع ہندوستانی لیڈروں کا ایک ایسا گروپ ہے جو لوگوں کے مسائل کا جواب دے گا اور ذاتی انا سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا انتخاب ایک سکینڈری کنسیڈریشن ہے۔
کیرالہ کے ترواننت پورم سے تین بار کے ایم پی اور کانگریس لیڈر ششی تھرور ایک بار پھر اسی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سیٹ پر ان کا مقابلہ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر اور بائیں محاذ کے امیدوار پنیان رویندرن سے ہے۔ ششی تھرور کافی عرصے سے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ترواننت پورم میں 26 اپریل کو یعنی دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔حالانکہ ششی تھرور آج ترواننت پورم سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس کے لیے وہ آج دوپہر کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس دوران پارٹی کے کئی سینئر لیڈران ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…