قومی

Man Ki Baat: کون ہیں اوم پرکاش ساہو؟ جن کی پی ایم مودی نے سنائی متاثر کن کہانی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 124 ویں ایڈیشن میں جھارکھنڈ کے گملا ضلع کے ایک نوجوان اوم پرکاش ساہو کی متاثر کن کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اوم پرکاش نے نکسل ازم کا راستہ چھوڑ کر اور مچھلی کی کھیتی کو اپنا کر نہ صرف اپنی زندگی بدل دی بلکہ اپنے علاقے میں تبدیلی کی ایک نئی لہر بھی لے آئے۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’میرے پیارے ہم وطنو، کبھی کبھی سب سے زیادہ روشنی وہیں سے آتی ہے جہاں سب سے زیادہ اندھیرا ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال جھارکھنڈ کا گملا ضلع ہے۔ ایک وقت تھا جب یہ علاقہ ماؤنواز تشدد کے لیے جانا جاتا تھا۔ بسیا بلاک کے گاؤں ویران ہوتے جا رہے تھے، لوگ خوف کے سائے میں رہ رہے تھے، روزگار کا کوئی امکان نہیں تھا، زمینیں کھالی پڑی تھیں اور نوجوان مائیگریٹ کر رہے تھے، لیکن پھر خاموشی سے، بڑے صبر کے ساتھ ایک تبدیلی شروع ہوئی۔ اوم پرکاش ساہو نامی نوجوان نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر مچھلی پالنا شروع کیا۔ پھر انہوں نے اپنے جیسے بہت سے دوستوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی کوششوں کا اثر بھی ہوا۔ جو پہلے بندوقیں تھامے رہتے تھے، انہوں نے اب مچھلی پکڑنے کا جال تھام لیا ہے۔‘‘

پی ایم مودی نے کہا کہ اوم پرکاش کا سفر آسان نہیں، بلکہ مشکلات سے بھرا ہوا تھا۔ پی ایم نے کہا، ’’دوستو، اوم پرکاش ساہو کی شروعات آسان نہیں تھی۔ احتجاجی مظاہرے ہوئے، دھمکیاں ملیں، لیکن حوصلہ کم نہیں ہوا۔ جب ’پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا‘ شروع ہوئی تو انہیں نئی طاقت ملی۔ انہیں حکومت سے ٹریننگ ملی اور تالاب بنانے میں مدد ملی… دیکھتے ہی دیکھتے ‘‘گملا میں ماہی پروری انقلاب شروع ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بسیا بلاک کے 150 سے زیادہ خاندان فش فارمنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو کبھی نکسلی تنظیم میں تھے، اب گاؤں میں عزت کی زندگی گزار رہے ہیں اور دوسروں کو روزگار دے رہے ہیں۔ گملا کا یہ سفر ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر راستہ درست ہو اور ذہن میں یقین ہو تو مشکل ترین حالات میں بھی ترقی کا چراغ جلایا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

31 seconds ago

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

2 hours ago