بھارت ایکسپریس اردو۔
الہ آباد ہائی کورٹ سنبھل جامع مسجد کی پینٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے اے ایس آئی کو پھٹکار لگائی ہے۔
Sambhal Shahi Jama Masjid Case: سنبھل کی متنازعہ شاہی جامع مسجد کے رنگ وروغن (پینٹنگ) سے متعلق مطالبہ پرالہ آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مسجد میں رنگ وروغن کی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے کہا کہ ابھی مسجد میں صرف صاف صفائی ہو، ابھی اس میں رنگ وروغن کی ضرورت نہیں ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی رپورٹ کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اے ایس آئی کی نگرانی میں مسجد کی صاف صفائی ہوگی۔
الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے میں سبھی فریق کو سننے کے بعد منگل 4 مارچ کواپنا فیصلہ سنائے گا۔ عدالت میں آج ہوئی سماعت کے دوران آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اے ایس آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد میں پہلے سے ہی پینٹنگ ہے، ایسے میں ازسرنوپینٹنگ کرائے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اے ایس آئی کی اس رپورٹ پرمسجد کمیٹی نے عدالت میں اعتراض کیا ہے۔
ہندو فریق نے حلف نامہ داخل کرنے کی مانگی اجازت
اس معاملے پرجسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بینچ میں سماعت ہوئی۔ بینچ نے مسجد کمیٹی کو تحریری طورپراعتراض داخل کرنے کو کہا ہے۔ مسجد کمیٹی کو4 مارچ کواپنا اعتراض داخل کرنا ہوگا۔ ہندوفریق نے بھی اس معاملے میں اپنا حلف نامہ داخل کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ عدالت نے ہندوفریق کوبھی 4 مارچ کوہی حلف نامہ داخل کرنے کوکہا ہے۔ ہندو فریق کی طرف سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ مرمت اور پینٹنگ ہونے سے عمارت کونقصان ہوسکتا ہے۔
کل بھی ہوئی تھی عدالت میں سماعت
دراصل، کل بھی اس معاملے میں عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔ جمعرات کو عدالت نے اے ایس آئی کو معائنہ کا حکم دیا تھا کہ مسجد میں پینٹنگ کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اس کے لئے عدالت نے آج صبح 10 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ آج عدالت میں پھر اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ اے ایس آئی کی تین رکنی ٹیم نے عدالت کو رپورٹ سونپی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مسجد میں فی الحال پینٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ اے ایس آئی کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کو مسجد میں رنگ وروغن کرانے کی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے ابھی صرف صفائی کروانے کی اجازت دی۔ جامع مسجد کمیٹی نے مسجد کی پینٹنگ کے لئے اے ایس آئی سے اجازت مانگی تھی۔ ڈی ایم نے اے ایس آئی کی اجازت کے بغیرپینٹنگ کرانے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد کمیٹی نے اس سے متعلق عرضی الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…