قومی

Mamata Banerjee: ممتا بنرجی نے سی جے پی کے مطالبے کی حمایت کی، جانئے اور کون سی پارٹیاں ابھیجیت دپکے کے ساتھ؟

نئی دہلی: مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)کی تحریک کی حمایت کی ہے۔ جمعہ کو دہلی سے کولکاتا واپسی کے بعد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے سی جے پی ، نوجوانوں اور طلبہ کی تحریک کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی جے پی اور نوجوان نسل کے ساتھ کھڑی ہیں اور مبینہ زیادتیوں کو روکنے کی اپیل کرتی ہیں۔ممتا بنرجی سے دہلی اور ممبئی میں سی جے پی کی جانب سے کیے جا رہے احتجاج کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ ان مظاہروں میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اگست میں بھی ممتا بنرجی نے NEET میڈیکل داخلہ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف سی جےپی کے دہلی احتجاج کی حمایت کی تھی۔

شیوسینا اور عام آدمی پارٹی بھی کر چکی ہیں حمایت

ممتا بنرجی کے علاوہ شیوسینا-یو بی ٹی اور عام آدمی پارٹی (AAP) کی جانب سے بھی سی جے پی کی سرگرمیوں کو حمایت مل چکی ہے۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں 2 اکتوبر کو ہونے والے سی جےپی  کے احتجاج میں شیوسینا-یو بی ٹی کے مقامی رکن اسمبلی شامل ہوئے تھے۔عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے بھی ماضی میں ابھیجیت دپکے کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں شرکت اور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

10 اکتوبر کو دہلی میں احتجاج کی تیاری

سی جےپی نے اعلان کیا ہے کہ اگر گیانیش کمار چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے تو 10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ سی جےپی کے بانی ابھیجیت دپکے نے جمعہ کی رات ممبئی کے شیواجی پارک میں ہونے والے احتجاج کے بعد یہ اعلان کیا۔دپکے نے کہا کہ اگر گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دیتے تو ملک بھر سے سی جےپی کے حامی دہلی پہنچیں گے اور 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے اسے پرامن تحریک قرار دیتے ہوئے آزاد اور منصفانہ انتخابات کی حمایت کرنے والے شہریوں سے اس میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

دپکے نے دیا ’چلو دہلی‘ کا نعرہ

ممبئی کے احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر گیانیش کمار عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے تو ملک بھر سے نوجوان دہلی پہنچیں گے۔ انہوں نے آئندہ احتجاج کو ’جنتر منتر 2.0‘ قرار دیتے ہوئے ’چلو دہلی‘ کا نعرہ دیا۔سی جے پی کا کہنا ہے کہ اس کی تحریک پرامن رہے گی اور وہ مہاتما گاندھی کے بتائے راستے پر چلیں گے۔ تنظیم نے انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں سے متعلق اپنے اعتراضات کے حوالے سے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سی جےپی  کی اہم مانگیں کیا ہیں؟

سی جے پی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تنظیم نے 2025 کی ووٹر فہرستوں کو منجمد کرنے اور الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق 2023 کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سی جےپی  نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی یعنی SIR کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ تنظیم کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ کئی ریاستوں میں بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کیے گئے یا نئے نام شامل کیے گئے۔ تاہم، ان تمام الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ دو برس کے دوران 13 کروڑ ووٹروں کے نام حذف کیے گئے۔ انہوں نے 2024 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کی ووٹر فہرست میں 40 لاکھ نئے ووٹروں کے نام شامل کیے جانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

دہلی، تمل ناڈو اور مغربی بنگال  کو بھی لے کر لگایا الزامات

دپکے کے مطابق دہلی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کی اسمبلی نشست پر 40 ہزار ووٹروں کے نام حذف کیے گئے اور بعد میں کیجریوال تقریباً 4 ہزار ووٹوں سے انتخاب ہار گئے۔ تمل ناڈو میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی اسمبلی نشست سے تقریباً ایک لاکھ ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کا دعویٰ کیا۔اسی طرح انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اسمبلی نشست سے بھی ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کا الزام لگایا۔ سی جےپی  ان مبینہ تبدیلیوں کو انتخابی نتائج سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ ووٹر فہرست میں تبدیلیوں سے حکمراں بی جے پی کو فائدہ پہنچا۔ سی جے پی کے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے SIR سے متعلق الزامات اور اپنے فیصلوں میں بے ضابطگی کے دعووں کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ کمیشن کے فیصلے اکثریتی بنیاد پر لیے گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Minister Gajendra Singh Shekhawat: عالمی سطح پر گونج رہی ہندوستان کی ثقافت، پی ایم مودی نے گجیندر شیخاوت کے کام کی تعریف کی

بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر…

7 minutes ago

Brutal assault on woman at nightclub: گوہاٹی کے نائٹ کلب میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی، برہنہ کرکے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کلب کی چوتھی منزل سے نیچے پارکنگ ایریا تک…

2 hours ago

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

3 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

4 hours ago

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار، کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

4 hours ago