قومی

Mumbai Loudspeaker Row: جب ہم دوسرے مذاہب پر نہیں بولتے، تو ہمیں کیوں پریشان کیا جا رہا: وارث پٹھان

ممبئی: بدھ کی صبح ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں مساجد پر نصب لاؤڈ اسپیکر کے تنازعہ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ نفرت پسند لوگ ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جب مسلمان دوسرے مذاہب پر کچھ نہیں بولتے تو انہیں کیوں پریشان کیا جا رہا ہے۔

وارث پٹھان نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’آج ہمارا آل پارٹی ڈیلیگیشن تھا، جس میں مسلم ایم ایل اے، مسلم کارکن، سماجی کارکن اور علماء بھی شامل تھے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ہم نے اس میٹنگ میں کمشنر اور ڈی جی کے سامنے لاؤڈ اسپیکر کے تنازعہ پر بات کی۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اذان دی جا رہی ہے، لیکن کچھ نفرت پسند لوگ ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔‘‘

ہمیں قانون اور انصاف پر پورا یقین۔ وارث 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر نے کہا، ’’ایک بار اجیت پوار نے اسٹیج سے کہا تھا کہ میں مسلمانوں کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس طرح کی حرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ تمام قوانین صرف مسلمانوں کے لیے بنے ہیں، ہم کسی دوسرے مذہب کے بارے میں نہیں بولتے، تو پھر ہمارے خلاف ہی کیوں ایسی نفرت پھیلائی جا رہی ہے؟ سپریم کورٹ کہہ چکا ہے کہ آذان سے صوتی آلودگی نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی اس مدعا بنا کر مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ہمیں قانون اور انصاف پر پورا یقین ہے۔‘‘

’’کچھ غلط لگتا ہے تو عدالت سے آرڈر لائیں‘‘

 وارث پٹھان نے کہا، ’’کل رات پولیس فورس مدن پورہ کی بڑی مسجد میں آئی، اس دوران انہیں مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کو کہا گیا، وہاں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ ایسے میں امن و امان کی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی تھی۔ امن و امان کی پابندی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو کچھ غلط لگتا ہے تو عدالت سے آرڈر لائیں۔ بی جے پی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے، تب سے نفرت کی سیاست پھیلانے کا ہی کام کیا ہے۔‘‘

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

1 hour ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

1 hour ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

2 hours ago