قومی

Uddhav Thackeray Devendra Fadnavis Meeting: دیویندر فڈنویس سے ہوئی ملاقات تو بولے ادھو ٹھاکرے،’نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے،ایسا۔۔۔

نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اور سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق تصاویر مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکی ہے ۔ دریں اثنا، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ آج اچانک دیویندر فڑنویس سے لفٹ میں ملے۔ نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے، ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

ادھو ٹھاکرے نے آج (جمعرات، 27 جون) بی جے پی کے سینئر لیڈراورپارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل سے بھی ملاقات کی۔ اس معاملہ پر انہوں نے کہا، “آج چندرکانت دادا نے مجھے چاکلیٹ دی، لیکن میرا مطالبہ ہے کہ اسکیموں سے متعلق چاکلیٹ عوام کو نہ دی جائیں۔”

ملاقات کی ویڈیو وائرل

ادھو ٹھاکرے اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس کی اچانک ممبئی کے اسمبلی کمپلیکس میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کوآداب کیا اور دونوں لیڈران کچھ باتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں سبھی لیڈر اسمبلی پہنچے۔ اس دوران ادھو ٹھاکرے نے چندرکانت پاٹل سے بھی ملاقات کی۔ پاٹل قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر اور شیو سینا یو بی ٹی لیڈر امباداس دانوے کے دفتر آئے تھے۔

چندرکانت پاٹل نے چاکلیٹ دی۔

اس دوران ادھو ٹھاکرے اور انیل پراب بھی ان کے کیبن میں موجود تھے۔ تمام لیٹران نے ایک دوسرے کوآداب کیا اور انہیں آپس میں مذاق کرتے بھی دیکھا گیا۔ اس موقع پر چندرکانت پاٹل نے اپوزیشن لیڈروں کو چاکلیٹ بھی دی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا اور بی جے پی کا اتحاد طویل عرصے سے تھا ۔ تاہم اب ریاست میں سیاست پوری طرح بدل چکی ہے۔ ادھو ٹھاکرے ایم وی اے کے ساتھ ہیں اور ایم وی اے کو حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی کے اتحاد، ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور اجیت پوار کی این سی پی کو اس الیکشن میں دھچکا لگا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

22 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago