قومی

Right to Disconnect Bill: دفتر کے بعد کال یا ای میل کا جواب دینا لازمی نہیں ہوگا؟ رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ، خواتین کے لیے مینسٹرول لیو، پارلیمنٹ میں پیش ہوئے کئی اہم بل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ بل 2025 پیش کیا۔ اس بل میں ایمپلائی ویلفیئر اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد ملازمین کو کام کے اوقات کے بعد اور چھٹی کے دنوں میں دفتر سے متعلق کالز اور ای میلز سے دور رہنے کا قانونی حق دینا ہے۔ یہ ایک پرائیویٹ ممبر بل ہے، جس کے تحت ایم پی وہ بل پیش کر سکتے ہیں، جنہیں وہ عوامی فلاح یا ضروری قانون سازی کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر پرائیویٹ ممبر بل حکومت کے جواب کے بعد واپس لے لیے جاتے ہیں، لیکن یہ بل ملازمین کی فلاح کے حوالے سے ایک اہم بحث چھیڑ رہا ہے۔

آفس کے بعد کال نہ اٹھانے کا حق

اگر یہ بل منظورہوجاتا ہے تو لاکھوں ملازمین کو فائدہ ہوگا، جو دفتر کے اوقات ختم ہونے کے باوجود ای میلز اور فون کالز کے دباؤ میں رہتے ہیں۔ بل ملازمین کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ آف ڈیوٹی کالز یا ای میلز کا جواب دینے سے انکار کر سکیں اور اس بنیاد پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو۔

خواتین کے لیے مینسٹرول لیو کا مطالبہ

کانگریس کی رکن پارلیمنٹ کڈیم کاویہ نے میسٹرول بینیفٹس بل 2024 پیش کیا، جو خواتین کے لیے حیض کے دوران کام کی جگہ بہتر سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ہے۔ اسی طرح ایل جے پی کی شمبھاوی  چودھری نے خواتین ملازمین اور طالبات کے لیے پیڈ مینسٹرول لیو کو قانونی حق دینے کے لیے بل پیش کیا، ساتھ ہی مزید فوائد اور سہولیات کا مطالبہ بھی کیا۔

دیگر اہم پرائیویٹ ممبر بل

NEET سے چھوٹ کا بل:

کانگریس کے ایم پی مانیکم ٹیگور  نے تمل ناڈو کو انڈر گریجویٹ میڈیکل داخلوں کے لیے NEET سے استثنیٰ دینے کے لیے بل پیش کیا۔ اس معاملے پر تمل ناڈو حکومت پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر چکی ہے۔

موت کی سزا کے خاتمے کا بل:

ڈی ایم کےکی کنیموزی کروناندھی نے ملک میں سزائے موت ختم کرنے کا بل پیش کیا۔ یہ مطالبہ کئی بار اٹھ چکا ہے، لیکن مرکزی حکومتیں اسے بعض جرائم کے لیے ضروری قرار دیتی رہی ہیں۔

صحافی تحفظ بل:

آزاد رکن پارلیمنٹ وشال پرکاش باپو پاٹل نے صحافی (تشدد کی رووک تھام وتحفظ) بل 2024 پیش کیا، جس کا مقصد صحافیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام اور ان کی تحفظ یقینی بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

54 minutes ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

2 hours ago