قومی

Bharat Express Mega Conclave: امریکہ کی داد گری صرف مودی ہی ختم کرسکتے ہیں، یوگی کے وزیر سنجے نشاد نے تعریف میں کہی بڑی بات

بھارت ایکسپریس کی تیسری سالگرہ پر منعقد میگا کانکلیو میں یوگی سرکار کے وزیر سنجے نشادنے موجودہ حکومت کے دور میں بھارت کی ترقی کی بھرپور وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ “تریتا یوگ میں بھگوان رام نےنشادوں کو گلے لگا کر فتح حاصل کی ۔ آج مودی-یوگی نے نشادوں کو گلے لگایا ہے،آپ  دیکھیں گے کہ اُتر پردیش سمیت پورے ملک کا ڈنکا دنیا میں بجے گا۔” وزیر  سنجے نشاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کرتے ہوئے امریکہ کی داد گیری پر ایک بڑا بیان دے دیا۔

سنجے نشاد نے امریکہ کے بارے میں کیا کہا ؟

سنجے نشاد نے کہا کہ ایک وقت بھارت کہاں پیچھے رہ گیا تھا، آج مودی-یوگی کی قیادت ملک کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ کی داد گیری نے پورے عالمی نظام کو متاثر کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مودی ہی امریکہ کی داد گیری کو ختم کریں گے۔ دنیا امریکہ کی داب کے نیچے تنگ آ چکی ہے اور بھارت اب اس کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔”

بھارت اپنی  سابقہ شان کی طرف لوٹ رہا ہے

وزیرسنجے نشادنے کہا کہ بھارت میں ایک ایسا وزیر اعظم چاہیے تھا، جو عوام کا خادم ہو۔ آج مودی کی قیادت میں ملک نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے۔ بھارت آج دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے۔ سنجے نشادنے کہا کہ “بھارت اپنی شناخت کے لیے جدوجہد کررہا تھا، اب بھارت اپنی سابقہ شان کی طرف لوٹ رہا ہے۔ دنیا کے لوگ تعلیم کے لیے بھارت آتے تھے، تکشیلا اور نالندہ جیسی یونیورسٹیوں کا ماحول دوبارہ بھارت میں قائم ہوگا۔ آج دنیا کا رخ بھارت کی طرف ہے۔”

آچاریہ پرمود کرشنم نے بھی شرکت کی

میگا کانکلیو کے پہلے سیشن میں آچارہ پرمود کرشنم نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے راہل گاندھی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی بھارت مخالف سوچ کی حمایت نہیں کر سکتے۔ بھارت میں ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کی شبیہ بیرون ملک دھندلی کی جائے۔ آچاریہ پرمودکرشنم نے بتایا کہ جب سے وہ اسٹوڈنٹ یونین سے لے کر کانگریس میں سیاست کر رہے ہیں، ان کا راہل کے ساتھ اچھا تعلق رہا، لیکن وہ بھارت کے نظریے سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ “جب مخالفت کا مطلب بھارت کی مخالفت بن جائے، تب میرا موقف بدل جاتا ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago