-بھارت ایکسپریس
Diya Kumari on Vasundhara: راجستھان میں بی جے پی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تمام قیاس آرائیاں اور ذرائع کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ بی جے پی نے منگل کو بھجن لال شرما کو راجستھان کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے وسندھرا راجے سمیت دیگرلیڈران کے حامیوں میں مایوسی چھا گئی۔ بی جے پی نے دیا کماری اور پریم چند بیروا کو نائب وزیراعلیٰ بنایا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بعد دیا کماری کی طرف سے بیان آیا ہے۔
وسندھرا راجے کے ساتھ ہے کوئی ٹکراؤ
راجستھان کی نومنتخب نائب وزیراعلیٰ دیا کماری نے بی جے پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ ہی انچارجوں کو بھی شکریہ ادا کیا۔ اس دوران جب ان سے وسندھرا راجے سے ٹکراؤ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پرکچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات میں کوئی دم نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کسی طرح کا ٹکراؤ نہیں ہے۔ نائب وزیراعلیٰ بنائے جانے پرانہوں نے آشیرواد دیا ہے۔
”وزیراعظم مودی خواتین کی تشویش کرتے ہیں“
دیا کماری نے کہا کہ وزیراعظم مودی خواتین کی تشویش کرتے ہیں۔ اس لئے سبھی منصوبے خواتین کو دھیان میں رکھ کربنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھ پراعتماد کرکے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس لئے میں بے حد خوش ہوں۔ ہم سب ایک ساتھ مل کرکام کریں گے۔ خواتین سیکورٹی، لاء اینڈ آرڈر اور ترقی کی ہماری اولین ترجیح رہے گی۔“
وزیراعلیٰ بھجن لال نے دیا بیان
وہیں وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بعد بھجن لال شرما کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی، امت شاہ کے ساتھ ہی الیکشن جتانے کے لئے سبھی کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ بھجن لال نے کہا کہ ایک عام کارکن کو ریاست کی کمان سونپنے کے لئے مرکزی اورریاستی قیادت کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
کون ہیں دیا کماری؟
واضح رہے کہ دیا کماری کی پیدائش 30 جنوری 1971 کو جے پور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد بھوانی سنگھ ہندوستانی فوج میں افسر رہ چکے ہیں۔ وہ راجا مان سنگھ (دوئم) اور گائتری دیوی کی پوتی ہیں۔ ان کی شادی نریندرسنگھ سے ہوئی تھی، جو ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ حالانکہ سال 2018 میں ان کا طلاق ہوچکا ہے۔ دیا کماری کے تین بچے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…