قومی

Polling concludes in high-stakes battle: تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں 91 فیصد سے زائد اور تمل ناڈو میں 84 فیصد سے زائد ووٹنگ، آزادی کے بعد تاریخی ٹرن آؤٹ پر خوشی کا اظہار

نئی دہلی: ملک کی انتخابی تاریخ میں ایک نیا باب اس وقت جڑ گیا جب تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ریکارڈ سطح پر ووٹنگ درج کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق شام 6 بجے تک مغربی بنگال میں تقریباً 91.9 فیصد جبکہ تمل ناڈو میں 84 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جو آزادی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اس غیر معمولی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی کے بعد دونوں ریاستوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر ووٹر کو سلام پیش کرتا ہے جس نے جمہوریت کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مغربی بنگال میں 90 فیصد سے زائد ووٹنگ

مغربی بنگال میں کئی اضلاع میں 90 فیصد سے زائد ووٹنگ درج کی گئی، جو ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ جنوبی دیناج پور تقریباً 94.8 فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ کوچ بہار (94 فیصد سے زائد)، بیربھوم (93 فیصد سے زائد) اور جلپائی گوڑی (93 فیصد کے قریب) میں بھی زبردست ووٹنگ دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ مالدہ، مرشد آباد، شمالی دیناج پور اور جھارگرام میں بھی 91 سے 92 فیصد کے درمیان ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جبکہ دارجلنگ اور کالمپونگ جیسے علاقوں میں نسبتاً کم مگر مضبوط شرکت دیکھی گئی۔

تمل ناڈو میں بھی زبردست جوش، کئی اضلاع میں بلند شرح

تمل ناڈو میں بھی ووٹروں نے بھرپور جوش کا مظاہرہ کیا۔ کرور تقریباً 92 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ سالم (90 فیصد سے زائد)، ایروڈ (89 فیصد سے زائد) اور دھرم پوری (تقریباً 90 فیصد) میں بھی اعلیٰ ووٹنگ درج کی گئی۔ نمکل، تروپور، ویلور اور دیگر اضلاع میں 85 سے 89 فیصد کے درمیان ووٹنگ ہوئی، جبکہ چنئی، مدورئی اور ترو نیلوویلی جیسے شہری علاقوں میں نسبتاً کم مگر اطمینان بخش ٹرن آؤٹ رہا۔

پرامن پولنگ، سخت سکیورٹی اور عوامی جوش نمایاں

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں ریاستوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی اور کسی بڑی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی تھی اور پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، جو جمہوریت کے تئیں عوامی بیداری اور بڑھتی ہوئی شرکت کا واضح ثبوت ہیں۔ تمل ناڈو کی 234 اور مغربی بنگال کی 152 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ مغربی بنگال کی باقی نشستوں پر 29 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی، جہاں اس تاریخی ٹرن آؤٹ کے نتائج سامنے آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

8 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

8 hours ago