قومی

Suvendu Adhikari’s PA Murder: بنگال میں خونی کھیل: سوویندو ادھیکاری کے پی اے کا سرِعام قتل، مدھیام گرام میں اندھا دھند فائرنگ سے دہل اٹھا علاقہ

مغربی بنگال میں انتخاب کے بعد تشدد کا ایک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کے روز بی جے پی لیڈر سوویندو ادھیکاری نے تصدیق کی کہ ان کے نجی معاون چندرکانت رتھ کو مدھیام گرام کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ مدھیام گرام علاقے میں پیش آیا، جہاں بدمعاشوں نے ان کی گاڑی کو راستے میں روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے تقریباً چار راؤنڈ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چندرکانت رتھ اور ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران چندرکانت رتھ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق انہیں سینے اور سر میں گولیاں لگی تھیں۔واقعے کی خبر ملتے ہی بی جے پی لیڈر سوویندو ادھیکاری مشرقی مدناپور سے کولکاتا کے لیے روانہ ہو گئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، انہوں نے بھی چندرکانت رتھ کی موت کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے شروع کی جانچ

واردات کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پورے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔

بی جے پی نے بنگال میں درج کی جیت

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ریاست میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد سیاسی ماحول پہلے ہی کشیدہ بنا ہوا ہے۔ بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد ریاست میں مسلسل تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے 294 میں سے 207 نشستیں جیت کر ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو اقتدار سے باہر کر دیا تھا۔اس واقعے متعلق بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے پیچھے ٹی ایم سی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Massive Devastation in Sudan: سوڈان میں ڈرون حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، اقوام متحدہ نے کی سخت مذمت

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ…

47 minutes ago

India-US Trade Deal: بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ کا بڑا بیان، کہا- ’وہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم کریں گے‘

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات آخری مرحلے میں، مارکو روبیو نے چند ہفتوں…

2 hours ago

Priest Shot in Khunti: جھارکھنڈ کے کھونٹی میں مشنری اسکول کے پرنسپل اور پادری کو ماری گولی، دونوں کی حالت نازک

فادر بینیڈکٹ بارلا بدھ کی صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر اسکول کے…

2 hours ago