قومی

Sandeshkhali Case: سندیش کھالی معاملے میں سی بی آئی جانچ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی مغربی بنگال سرکار، داخل کی عرضی

نئی دہلی: مغربی بنگال حکومت نے سندیش کھالی معاملے کی سی بی آئی جانچ کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ بنگال حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ کے سی بی آئی جانچ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت 29 اپریل کو کرے گی۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔

دراصل کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے سندیش کھالی معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیش کھالی واقعہ کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ اس تحقیقات کی نگرانی کلکتہ ہائی کورٹ خود کرے گی۔

سی بی آئی نے کل درج کی پہلی ایف آئی آر

بتا دیں کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، سی بی آئی نے جمعرات کے روز سندیش کھالی میں زمین پر قبضے اور خواتین کے خلاف جرائم (جنسی استحصال) کے معاملے میں پہلی ایف آئی آر درج کی۔ مقدمے میں پانچ ملزمان کے نام شامل ہیں۔ حالانکہ، یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ملزمان کون ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ بااثر لوگ ہیں۔

10 اپریل کو کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیش کھالی کیس کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔ کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ سی بی آئی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ کیس کی اگلی سماعت 2 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بی جے پی نے ملک کے بدعنوانوں، مجرموں اور مافیا کو اپنے گودام میں رکھ لیا ہے‘ ‘ ، اکھلیش یادو کا حکمراں جماعت پر بڑا حملہ

واضح رہے کہ سندیش کھالی کی خواتین نے 8 فروری کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈروں پر جنسی ہراسانی اور زبردستی زمین پر قبضے کا الزام لگایا تھا۔ کیس میں تین ملزمان شاہجہاں شیخ، شبو ہزارہ اور اتم سردار حراست میں ہیں۔

کون ہے کلیدی ملزم شاہجہان شیخ؟

کوئی نہیں جانتا کہ ملزم شاہجہان شیخ سندیش کھالی میں کہاں سے آیا۔ 2000-2001 میں وہ فشریز سنٹر میں مزدور تھا۔ وہ سبزی بھی بیچتا تھا۔ پھر اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے لگا۔ یہیں اس نے مزدور یونین بنائی۔ پھر سی پی ایم میں شامل ہوا۔ سنگور اور نندیگرام کی بائیں بازو کی سیاست کم زور ہونے لگی تو 2012 میں شاہجہاں نے ترنمول کانگریس کے اس وقت کے جنرل سکریٹری مکل رائے اور شمالی 24 پرگنہ ضلع کے طاقتور لیڈر جیوتی پریہ ملک کی حمایت سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Shashi Tharoor on Ramesh Bidhuri Remark: پرینکا گاندھی پر رمیش بدھوڑی کے بیان پر ششی تھرور نے کہا-’یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں‘

وائرل ویڈیو میں بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے بیان پر کانگریس کے رکن…

6 hours ago

Bangladesh cancels judges training programme: بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کے لیے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

یہ پروگرام ہندوستان کی نیشنل جوڈیشل اکیڈمی اور مدھیہ پردیش کی اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی میں…

9 hours ago

Delhi Politics: سی ایم آتشی نے رمیش بدھوڑی کو قرار دیا خواتین مخالف، پرینکا گاندھی پر کیے تبصرے پر کیا جوابی حملہ

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکاجی اسمبلی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی…

9 hours ago