قومی

West Bengal Election Results 2026: مغربی بنگال سے ممتا بنرجی کا دورختم، بی جے پی نے حاصل کی تاریخی جیت، پہلی بار بنائے گی حکومت، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: بنگال سے ممتا بنرجی کا 15 سالہ دورختم ہوگیا ہے اوربی جے پی نے شاندارجیت حاصل کرکے ریکارڈ بنایا ہے۔ بنگال میں بی جے پی کی پہلی بار حکومت بننے جا رہی ہے۔ بی جے پی نے ممتا بنرجی کے سب سے مضبوط قلعہ پرقبضہ کیا ہے۔ یہ جیت بی جے پی کے لئے صرف ایک ریاست کی جیت نہیں ہے بلکہ بی جے پی نے ایک بڑے خواب کوبھی مکمل کیا ہے۔ بی جے پی نے تقریباً 200 سیٹوں پرجیت حاصل کرلی ہے۔ اس طرح سے ممتا بنرجی کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔ 294 سیٹوں والی ریاست میں بی جے پی اپنے دم پراب حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے آج ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی الیکشن کمیشن پربڑا الزام لگایا۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا۔ حالانکہ بی جے پی کی تیاری سے بنگال میں ممتا بنرجی کا پورا کھیل خراب ہوگیا۔ ایک طرف وزیراعظم مودی، وزیراعلیٰ امت شاہ نے بنگال میں جم کرمحنت کی تودوسری طرف کبھی ممتا بنرجی کے خاص رہے شوبھندو ادھیکاری نے پوری ریاست میں ممتا بنرجی کے خلاف ابھیان چلانے میں اہم رول ادا کیا۔ ممتا بنرجی کے قریبی رہے ہمایوں کبیرنے بھی ان کا کھیل خراب کیا۔ حالانکہ ان کی پارٹی کوئی بڑی جیت حاصل نہیں کرپائی۔ ممتا بنرجی سرکارکے لکشمی بھنڈاراسکیم کومضبوط سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کا بہت زیادہ اثرنہیں ہوا۔ بی جے پی نے خواتین کو3000 روپئے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ حالانکہ ایس آئی آربھی اس الیکشن میں ایک بڑا فیکٹرثابت ہوا، جس کے تحت تقریباً 90 لاکھ ووٹروں کے نام ووٹرلسٹ سے ہٹائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست میں 2 لاکھ 40 ہزارسے  زیادہ فوجی اہلکارتعینات کیے، جو2021 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھے۔ اس سخت سکیورٹی بندوبست نے بی جے پی کے مطابق ووٹروں کوبلا خوف ووٹنگ کا موقع فراہم کی۔

آپ کو بتا دیں کہ پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے ریاست بھرمیں بھرپورانتخابی مہم چلائی۔ پی ایم مودی نے ترقی، قانون اوربدعنوانی جیسے مسائل کوزوردے کراٹھایا۔ پارٹی نے’’ڈبل انجن سرکار‘‘ کا نعرہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مرکزاورریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ترقی کوتیزکرے گی۔ ساتھ ہی ایک کروڑروزگاراورصنعتی ترقی کے وعدوں نے نوجوان ووٹروں کومتاثرکیا۔ بی جے پی نے اس باراپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے مقامی زبانوں اورعلاقائی شناخت کوبھی اہمیت دی۔ اس کا بھی اسے کافی فائدہ ہوا۔ بنگال میں ٹی ایم سی کی ہار اپوزیشن الائنس کے لیے ایک بڑاجھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی، جوخود کوقومی سطح پربی جے پی کے خلاف ایک مضبوط چہرہ پیش کررہی تھیں، اب ان کے لئے ہی کافی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ بنگال اسمبلی کا نتیجہ 2029 کے لوک سبھا الیکشن سے پہلے اپوزیشن کے لیے ایک واضح اوربڑے پیغام کے طورپردیکھا جا رہا ہے، کیونکہ بی جے پی نے نہ  صرف قومی بلکہ ریاستی سطح پربھی اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بی جے پی نے بنگال کی جنتا سے جو وعدے کئے ہیں، اسے وہ کس حد تک پورا کرتی ہے، لیکن اس نے بڑی جیت حاصل کی ہے اوراب بنگال میں پہلی باربی جے پی کی حکومت بنے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

4 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

5 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

5 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

6 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

7 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

7 hours ago