مغربی بنگال کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے جمعہ کے روز نئی دہلی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ یہ ان کی بطور وزیر اعلیٰ پہلی باضابطہ ملاقاتیں تھیں۔ملاقاتوں کے بعد سوویندو ادھیکاری نے واضح کیا کہ مغربی بنگال کی نئی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے اصول پر کام کرے گی اور ریاست کو ترقی کے ایک نئے دور میں لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد امن و امان مضبوط حکمرانی اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
امت شاہ سے ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کیں
وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیئر کیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی اور آپ کی مضبوط قیادت میں بنگال کی حکومت امن و امان اچھی حکمرانی اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کرے گی۔ ہم مل کر مغربی بنگال کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے اور عوام کی فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے۔اس سے قبل سوویندو ادھیکاری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مغربی بنگال کی ترقی کو مرکزی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نےریاست کی ترقی کی یقین دہانی کرائی
وزیر اعظم مودی نے ریاست کو معاشی جمود سے نکالنے نئے صنعتی منصوبے شروع کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرکز کی حمایت اور عوام کے اعتماد کے ساتھ اب ریاست میں ڈبل انجن کی رفتار سے ترقی ہوگی اور شفاف حکمرانی کا آغاز ہوگا۔حکومت نے کہا کہ مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر ہم آہنگی سے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے بھی امید ظاہر کی کہ نئی حکومت عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقاتیں مغربی بنگال میں آئندہ دنوں کی سیاسی اور انتظامی سمت کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہیں۔ عوامی حلقوں میں بھی اس ملاقات کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…
اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…
تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…
دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…
جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک کی توسیع سے لوگوں کو ٹریفک…