مغربی بنگال کی سیاست میں آج ایک نئے دور کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس (TMC) کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج ریاست میں اپنی پہلی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی کو ان کے ہی مضبوط گڑھ بھوانی پور میں زبردست شکست دینے والے قدآور لیڈر سویندو ادھیکاری آج صبح 10 بجے مغربی بنگال کے 9ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔کولکاتا کے مشہور بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں اس تاریخی تقریبِ حلف برداری کی شاندار تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس لمحے کا گواہ بننے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر نتن نوین سمیت 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی بڑے قد آور لیڈر کولکاتا پہنچ رہے ہیں۔
تقریب اور نئی حکومت سے جڑی اہم باتیں
آزادی کے بعد پہلی بار بی جے پی نے بنگال اسمبلی انتخابات میں 293 میں سے 207 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی ہے، جبکہ ممتا بنرجی کی TMC محض 80 سیٹوں تک محدود ہو گئی ہے۔امت شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سویندو ادھیکاری کو متفقہ طور پر بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ سویندو نے اس انتخاب میں ایک ساتھ دو نشستوں، اپنے آبائی ضلع مشرقی مدناپور کی نندی گرام اور جنوبی کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ بھوانی پور میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔انتخابی مہم کے دوران ہی وزیر اعظم مودی نے بنگال کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں ضرور شریک ہوں گے۔ اپنے اسی وعدے کو نبھاتے ہوئے پی ایم مودی آج اسٹیج پر موجود رہیں گے۔ تقریب کے لیے ایک ہزار سے زائد VVIP کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 9 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
راج بھون پہنچ کر پیش کیا حکومت سازی کا دعویٰ
بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد سویندو ادھیکاری نے جمعہ کی شام لوک بھون پہنچ کر گورنر آر این روی سے ملاقات کی اور نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، شانتنو ٹھاکر، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی سمیت ریاستی یونٹ کے کئی سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اکاسا ایئر نے بتایا کہ پروازیں منسوخ ہونے سے متاثرہ مسافر مکمل رقم واپسی کا…
مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…
وائٹ ہاؤس کے مطابق میلانیا ٹرمپ اور ان کے نمائندے نے جنگ بندی کی شرائط…
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جن مساجد کو آج نقصان پہنچایا جا رہا ہے…
ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…
یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…