قومی

Election Commission: مغربی بنگال کے بی جے پی صدر کی بیوی کے پاس ہیں دو ووٹر آئی ڈی کارڈ؟ الیکشن کمیشن نے شروع کی تحقیقات

الیکشن کمیشن نے اس شکایت کی بنیاد پر تحقیقات شروع کر دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر اور مرکزی وزیر سکانتا مجمدار کی بیوی کے پاس دو ووٹر آئی ڈی کارڈز ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سکانتا مجمدار کی اہلیہ کوئل مجمدار کے پاس مختلف ای پی آئی سی نمبروں والے دو ووٹر آئی ڈی کارڈز ہیں۔ اس الزام نے سیاسی ہلچل بھی پیدا کی ہے اور سنگین سوالات پیدا کیے ہیں کہ کوئی شخص دو الگ الگ ای پی آئی سی نمبرز کیسے حاصل کر سکتا ہے۔

ایک کارڈ بنگال کا ہے تو دوسرا کرناٹک کا

ایک بلورگھاٹ، بنگلورو میں اور دوسرا جلپائی گوڑی میں رجسٹرڈ ہے۔ شکایت کے مطابق ایک کارڈ ان کے پہلے نام کوئل چودھری کے نام سے جاری کیا گیا تھا، جب کہ دوسرا کارڈ ان کی شادی کے بعد کوئل مجمدار کے نام سے بنایا گیا تھا۔ تاہم اہلکار نے کہا کہ ’’اس سے بچا جا سکتا تھا اگر وہ فارم 18 جمع کراتی۔ یہ کارڈ ہولڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی تبدیلی کے بارے میں EC کو مطلع کرے۔ اس معاملے می کمیشن کو مطلع نہیں کیا گیا تھا۔‘‘

شادی کے بعد جمع کیا تھا نیا فارم 6

اہلکار نے مزید وضاحت کی کہ بلورگھاٹ میں کوئل مجمدار نے فارم 6 جمع کیا تھا، جس کے بعد اسے نیا ووٹر آئی ٹی کارڈ جاری کیا گیا تھا۔ ’’چونکہ EPIC نمبر اور کنیت مختلف تھے، اس لیے غلطی کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا۔ اب ہم شناخت کی تصدیق کے لیے تصاویر اور دیگر ذاتی تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں۔‘‘ ای سی ذرائع نے مزید بتایا کہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج اگروال نے جلپائی گوڑی اور دکشن دیناج پور کے ضلع مجسٹریٹوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے پر اپنی رپورٹس پیش کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

2 hours ago