قومی

Weather Update Today: دہلی میں بارش کے لئے یلو الرٹ جاری، پنجاب سے بہار تک گھنی دھند، کشمیر میں برف باری، جانئے آئندہ کچھ دنوں تک کیسا رہے گا موسم کا مزاج

Weather Update Today: دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں اس وقت شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اگلے تین دنوں تک جموں کشمیر، پنجاب، ہریانہ سے لے کر بہار تک کچھ مقامات پر ہلکی دھند اور کچھ مقامات پر گھنی دھند چھائی رہے گی۔ یہی نہیں، آئی ایم ڈی نے اس حوالے سے اورنج اور یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں آج یعنی منگل (30 جنوری) کو صبح سویرے دھند چھائی ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو دہلی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ یہ اثر صرف ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے دیکھا جائے گا۔ آئی ایم ڈی نے دہلی میں بارش کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔دہلی ایئرپورٹ پر پیر کو دھند کی وجہ سے تقریباً 30 پروازوں کا آپریشن متاثر ہوا۔ یہی نہیں 50 ٹرینیں تاخیر سے دہلی پہنچیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں دھند کم ہوگی۔ آج کے موسم کی بات کریں تو دن کے وقت موسم صاف رہنے کی توقع ہے اور شام کے وقت بادل آنا شروع ہو جائیں گے۔

مغربی ہمالیائی علاقے میں 29 جنوری کو اور آس پاس کے میدانی علاقوں میں 30 جنوری سے 4 فروری تک بارش کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اتوار سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو بھی یہاں بارش دیکھنے میں آئی۔ پیر کو دھوپ نکلنے کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں پارہ معمول کے قریب پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- AIMIM Uniform Civil Code: ‘ گمراہ نہ کرے حکومت، کیا اتراکھنڈ کے قوانین…’ اسد الدین اویسی کی پارٹی نے یو سی سی سے متعلق پوچھے سوالات

آئی ایم ڈی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، شمالی راجستھان، شمال مشرقی مدھیہ پردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے بیشتر مقامات پر اس دوران کم از کم درجہ حرارت 7-10 ° C کے درمیان میں رہا۔ 29 اور 30 ​​جنوری کو مغربی اتر پردیش اور بہار کے کچھ مقامات پر سرد دن سے شدید سردی کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…

12 seconds ago

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

36 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

43 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

47 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago