قومی

Weather Update Today: سال 2024 کے پہلے دن بھی جاری رہے گا سردی کا ظلم، دہلی-ہریانہ میں گھنی دھند کا ریڈ الرٹ، شمالی ہندوستان میں 6 ڈگری تک گرے گا پارہ

Weather Update Today: نئے سال کی پہلی صبح دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے کچھ حصوں میں گھنی دھند اور شدید سردی کے ساتھ شروع ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے ان علاقوں میں یکم جنوری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب کے امرتسر، فتح گڑھ صاحب، گورداسپور، ہوشیار پور، جالندھر، کپورتھلا، لدھیانہ، پٹھانکوٹ، پٹیالہ، روپ نگر اور ترن تارن اضلاع میں ‘سرد دن’ جیسے حالات اور گھنی دھند چھائی رہنے والی ہے۔

‘کولڈ ڈے’ ایک ایسی صورتحال ہے جب کم از کم درجہ حرارت لگاتار دو دن تک 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہتا ہے۔ راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے لیے یکم جنوری کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ ان ریاستوں میں گھنی دھند اور ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی پڑنے والی ہے۔ ان ریاستوں میں سردی کا ظلم پہلے ہی جاری ہے، لیکن آنے والے دنوں میں لوگوں کو راحت ملنے والی نہیں ہے۔

تباہی مچانے والی ہے دھند

آئی ایم ڈی نے کہا، ‘اتر پردیش کے کچھ حصوں میں 31 دسمبر 2023 کی رات سے لے کر 2 جنوری 2024 کی صبح تک گھنی دھند سے لے کر بہت گھنی دھند کے حالات رہنے والے ہیں۔ اس مدت کے دوران حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہو سکتی ہے۔ اگلے 2-3 دنوں تک ریاست کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی دھند چھائی رہے گی۔ نئے سال کے ساتھ ہی پنجاب، دہلی، راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں درجہ حرارت گرے گا، جس کی وجہ سے سخت سردی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں- Happy New Year 2024: ملک و دنیا میں لوگوں نے کچھ اس انداز میں منایا نئے سال کا جشن، دیکھیں تصاویر

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوری 2024 کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت میں کمی کا قوی امکان ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت 9 سے 6 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے جا رہا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، بہت گھنی دھند اس وقت ہوتی ہے جب حد نگاہ 0 سے 50 میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔ گھنی دھند اس وقت ہوتی ہے جب حد نگاہ 51 اور 200 میٹر کے درمیان ہو۔ درمیانی دھند 201 اور 500 میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔ 1000 میٹر حد نگاہ کے دوران ہلکی دھند ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

10 mins ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

26 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

54 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago