قومی

Weather Update: شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر اور دھند سے نہیں ملے گی کوئی مہلت! آئی ایم ڈی نے کہا، اگلے 2 دنوں تک رہے گی شدید سردی

Weather Update: شمالی ہند کے لوگوں کو سردی سے مہلت نہیں مل رہی ہے۔ سردی کی لہر کا اثر اتنا ہے کہ سردی سے بچنے کے اقدامات بھی ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کی کمی ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ آج مشرقی اتر پردیش کے زیادہ تر مقامات پر شدید سردی تھی۔

اتر پردیش کے علاوہ مشرقی مدھیہ پردیش، ہریانہ اور شمال مغربی راجستھان کے مختلف حصوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم اور مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری کے درمیان رہا۔

پنجاب میں سردی کی لہر کا امکان

ہفتہ (20 جنوری) کو مشرقی مدھیہ پردیش کے نوگاؤں میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں درجہ حرارت 3.1 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے 21 سے 24 جنوری تک پنجاب کے بعض مقامات پر شدید سردی کی لہر کی وارننگ دی ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اگلے تین دنوں تک شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔

اتراکھنڈ میں شدید سردی

فی الحال اتراکھنڈ میں بھی لوگوں کو سردی سے مہلت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ 20 سے 21 جنوری کے درمیان بعض علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ بہار اور مغربی راجستھان میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔

ایودھیا میں کہرے کا کہرام

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 2 دنوں کے دوران شمالی ہندوستان میں گھنی سے بہت گھنی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد اس کی شدت میں کمی آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پران پرتشٹھا تقریب کے پیش نظر آئی ایم ڈی ایودھیا کے موسم پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایودھیا کے لیے الگ موسم کا بلیٹن جاری کیا جا رہا ہے۔ ایودھیا میں اگلے دو دنوں تک درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس مدت کے دوران، حد نگاہ 400 سے 800 میٹر تک رہنے کی توقع ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

23 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago