قومی

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بدلاموسم کا مزاج، بارش اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈک میں اضافہ

نئی دہلی : دہلی-این سی آر میں موسم کا مزاج ایک بار پھر بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پیر کو دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم میں ٹھنڈک محسوس کی گئی۔ بارش کے سبب دہلی کی ہوا کے معیار میں بھی بہتری برقرار ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق پیر کی شام 4 بجے 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 53 سے 56 کے درمیان رہا، جو ’اطمینان بخش‘ زمرے میں آتا ہے۔پیر 28 ستمبر کو دہلی کے رج علاقے میں 2.2 ملی میٹر، جب کہ پالَم میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ شہر کے کچھ دیگر علاقوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہوئی۔ بارش اور ہواؤں کے درمیان دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 6 ڈگری کم رہا۔ وہیں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 0.3 ڈگری کم ہے۔

آج کیسا رہے گا درجہ حرارت؟

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل 29 ستمبر کو دہلی میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے اور دن کے وقت ہلکی دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سیلسیس، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 23 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جس کے باعث صبح کے وقت موسم میں قدرے ٹھنڈک محسوس ہو سکتی ہے۔ محکمہ کا اندازہ ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور رفتہ رفتہ سردی میں اضافہ ہوگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کا اضافہ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 23 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔دہلی کے کچھ علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3.1 سے 5 ڈگری سیلسیس تک کم رہا، جبکہ باقی علاقوں میں یہ معمول کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیادہ تر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5.1 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ کم رہا۔

33 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی ہوا کی رفتار

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ پالَم میں شام 4 بجے ہوا کی رفتار 33 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ نمی 93 فیصد اور کم سے کم نمی 73 فیصد ریکارڈ کی گئی

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

32 minutes ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

1 hour ago

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

2 hours ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

3 hours ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

12 hours ago