قومی

Weather Update: سردی کی بڑھتی دستک کے درمیان محکمہ موسمیات کی آندھی اور طوفانی بارش کی وارننگ، جانئےدہلی میں کیسا رہے گا موسم؟ 16 ریاستوں میں الرٹ

نئی دہلی : ملک میں گلابی سردی کی شروعات کے درمیان موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات (12 نومبر) کو دہلی سمیت ملک کی 16 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ وہیں پہاڑی ریاستوں میں بھی موسم مزید خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی اتر پردیش میں سائیکلونک سرکولیشن بنا ہوا ہے، جب کہ سکم کے قریب بھی اسی طرح کا موسمی نظام تشکیل پا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ یہ موسمی نظام 14 نومبر کے آس پاس بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان، پنجاب، مغربی بنگال کے علاوہ شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں میں بھی آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دہلی میں کیسا رہے گا موسم؟

دہلی-این سی آر میں جمعرات کو بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجدھانی میں آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ایسے میں دن کے وقت ہلکی گرمی محسوس ہو سکتی ہے، لیکن بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم میں ٹھنڈک بڑھ جائے گی۔

اتر پردیش اور بہار میں بارش کا امکان

اتر پردیش میں جمعرات کو میرٹھ، غازی آباد، علی گڑھ، آگرہ، متھرا، سون بھدر، باندہ، پرتاپ گڑھ، بریلی، امروہہ، کانپور، ہردوئی، پیلی بھیت، جونپور، امبیڈکر نگر، شاہجہاں پور، بستی، اعظم گڑھ، ایودھیا، گونڈہ اور گورکھپور میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔بہار میں راجدھانی پٹنہ کے علاوہ سیوان، گوپال گنج، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، بکسر، بھوجپور، ویشالی، سمستی پور، دربھنگہ، سہرسہ، پورنیہ، سوپول، ارریہ، کشن گنج، بھاگلپور، لکھی سرائے اور مونگیر میں درمیانی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

مغربی بنگال میں بھی آندھی اور بارش کی وارننگ

مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں جمعرات کو بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہاوڑہ، کولکاتا، علی پور دوار، درگاپور، دارجلنگ، مشرقی بردوان، مغربی مدنی پور، کالمپونگ اور بانکوڑا میں موسم خراب ہو سکتا ہے۔ ان علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راجستھان کے کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ

راجستھان میں بھی 12 اور 13 نومبر کو موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کوٹا، جے پور، چورو، اجمیر، ادے پور، بھرت پور، جیسلمیر، جالور، کرولی، سری گنگا نگر، چتوڑ گڑھ، ہنومان گڑھ، پالی، راجسمند اور بیکانیر میں درمیانی سے تیز بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جے پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔

پنجاب میں تیز بارش سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ

پنجاب کے بھٹنڈہ، لدھیانہ، فرید کوٹ، ہوشیار پور، کپورتھلہ اور جالندھر کے علاوہ سنگرور میں درمیانی سے تیز بارش کے ساتھ آندھی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Air Pollution Crisis: دہلی میں فضائی آلودگی کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مارچ، ترکمان گیٹ کے قریب لگائی گئی بیریکیڈنگ

اخبار دی ڈیلی پاینیر کی رپورٹ کے مطابق، احتجاجی مارچ شروع ہونے سے چند گھنٹے…

30 minutes ago

Talat Aziz: طلعت عزیز: ایک واقعے نے کرکٹ کا جنون ختم کر دیا، دنیا کو مل گیا ایک شاندار غزل گائیک

حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…

11 hours ago